LoVe

LoVe خواب مہنگے بہت پڑے ہم کو
غم کی مقروض ہو گئیں آنکھیں

جون ایلیا

خواب اور خواہشیں رُلاتی ہیں
دل تری وحشتیں رلاتی ہیں

میں شجر ہوں مجھے پرندوں کی
قربتیں ہجرتیں رلاتی ہیں

جن کی خاطر تھا دشت ویراں کیا
اب وہی راحتیں رلاتی ہیں

جانے خود آئینے یہ روتے ہیں
یا انہیں صورتیں رلاتی ہیں

تم تو خود آنسووں میں بستے ہو
تمہیں کیوں بارشیں رُلاتی ہیں !

جو اناؤں کا ہیں مرض رکھتے
ان کو پھر منتیں رلاتی ہیں

سازشوں، نفرتوں پہ ہنستا ہوں
الفتیں، چاہتیں رلاتی ہیں

اب نہ دیکھےکوئی ہماری طرف
ہم کو یہ حیرتیں رلاتی ہیں

ہجر کا کیا قصور ہے ابرک
وصل کی ساعتیں رلاتی ہیں
........ اتباف ابرک

Address

Lahore

Telephone

+923011111341

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when LoVe posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share