Dresses and coking ideas

Dresses and coking ideas This page about to Home made dress and foods and shopping....

17/12/2025
14/12/2025
14/12/2025
•  Pack Of 3•  Size: Small (L) 37.8cm X (W) 25.4cm X (H) 4.8cm Medium (L) 39.8cm X (W) 27.8cm X (H) 4.8cm Large (L) 41.7...
19/03/2024

• Pack Of 3
• Size: Small (L) 37.8cm X (W) 25.4cm X (H) 4.8cm Medium (L) 39.8cm X (W) 27.8cm X (H) 4.8cm Large (L) 41.7cm X (W) 29.7cm X (H) 4.8cm. (Also demonstrated in the pictures)
• Product price 1850 only

•  Material: 3mm MDF•  Size: 60 x 16 Inches•  Set of 3•  Package Includes: Complete  With Double Tape To Hang•  Make You...
19/03/2024

• Material: 3mm MDF
• Size: 60 x 16 Inches
• Set of 3
• Package Includes: Complete With Double Tape To Hang
• Make Your Home Beautiful
• This Product Enhances Any Home With On-trend Style And Beautiful Eye-catching Modern Design
• Note: There might be 1-3cm errors of dimension data due to pure manual measurement
• There might be slightly color difference due to different light and monitor effect.
• Product price 890 delivery free all over Pakistan

15/04/2023

**رنگ صاف کرنے کے لیے فارمولا**
بیسن کو بتائے گئے طریقے سے چہرے پر لگائیں اور رنگ صاف کرنے کے لیے فارمولا کریموں سے جان چھڑائیں،
چہرہ جتنا صاف اور حسین نظر آتا ہے اتنی ہی آپ خوش و خرم بھی ہوتی ہیں لیکن اگر کسی وجہ سے چہرے پر نشانات اور رنگت خراب ہوجاتی ہے تو آپ فارمولا کریموں کا رخ کرتی ہیں جن سے بعد ازاں آپ کا چہرہ مزید خراب ہونے لگتا ہے۔
کچن میں موجود ان چیزوں کو ایک مرتبہ اپنے چہرے پر لگا کر تو دیکھیں آپ ہر طرح کی کریموں کو لگانا بھول جائیں گی۔
ٹپ::
٭ ایک ٹماٹر اور ایک آلو کو دھو کر ان کا رس نکال لیں ساتھ ہی اس میں ایک لیموں کا رس، ایک چمچ سرکہ اور ایک چمچ عرقِ گلاب شامل کرلیں۔
٭ ایک پیالی میں چار چمچ بیسن، ایک چمچ بیکنگ پاؤڈر اور ایک چمچ شہد ڈال کر اچھی طرح اس کو مکس کریں۔ اب اس میں آلو، ٹماٹر اور لیموں کا جوس ملا کر پیسٹ بنا لیں۔
٭ اس پیسٹ کو دن میں دو مرتبہ یا چہرہ دھونے سے پانچ منٹ قبل لگالیں۔
٭ روزانہ کے استعمال سے آپ خود اپنی رنگت میں بھی فرق محسوس کریں گی ساتھ ہی آپ کی جلد پر قدرتی اجزاء سے نکھار بھی آنے لگے گا۔



پتی سے سفید بال کالے کرنے کا یہ مددگار طریقہ جانتے ہیں؟ جانیں اور استعمال کر کے اپنے سفید بالوں کو دوبارہ کالا کریں.ہر ش...
07/03/2023

پتی سے سفید بال کالے کرنے کا یہ مددگار طریقہ جانتے ہیں؟ جانیں اور استعمال کر کے اپنے سفید بالوں کو دوبارہ کالا کریں.

ہر شخص اپنے بالوں سے بہت محبت کرتا ہے مگر وقت سے پہلے بال سفید ہونے کی وجہ سے مرد ہو یا عورت پریشان ضرور دکھائی دیتا ہے۔

پارلر کا رخ کرتے ہیں ، مہنگے مہنگے ہئیر کلرز لگاتے ہیں جس سے بال مزید روکھے اور سفید ہوجاتے ہیں۔

ہم آپکو سستا ترین نسخہ بتا رہے ہیں جس کے استعمال سے آپ کے بال نہ تو خراب ہوں گے اور نہ ہی جلد سفید ہوں گے۔

1: ایک چائے کا چمچہ چائے کی پتی اور کٹی ہوئی ہریڑ کو اچھے سے ملالیں اور ایک پاؤڈر بنالیں۔
2: اب اس پاؤڈر کو تیز گرم ناریل کے تیل میں ملا کر دو سے تین منٹ پکالیں۔
3: چار سے پانچ منٹ پکانے کے بعد اس کو نیم ٹھنڈا کرلیں۔

اس تیل کو اپنے بالوں میں عام تیل کی طرح استعمال کرنے سے آپ کے سفید بال بھی سیاہ ہونے لگیں گے اور ان میں قدرتی چمک بھی پیدا ہونے لگے گی۔

یہ آسان اور سستا نسخہ آپکو مہنگے ٹریٹمنٹ کروانے سے بچانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
اچھی پوسٹ کے لئے پیج لائیک شئیر اور فالو کریں شکریہ 🙏

06/03/2023

اسوقت تعلیمی درجہ بندی کے اعتبار سے فن لینڈ پہلے نمبر پر ہے جبکہ"سپر پاور" امریکا 20ویں نمبر پر ہے۔2023ء تک فن لینڈ دنیا کا واحد ملک ہوگا جہاں سبجیکٹ نام کی کوئی چیز اسکولوں میں نہیں پائی جاتی، فن لینڈ کا کوئی بھی اسکول زیادہ سے زیادہ 195 بچوں پر مشتمل ہوتا ہے جبکہ 19 بچوں پر ایک ٹیچر کی دنیا میں سب سے لمبی بریک بھی فن لینڈ میں ہی ہوتی ہے، بچے اپنے اسکول ٹائم کا 75 منٹ بریک میں گزارتے ہیں، دوسرے نمبر پر 57 منٹ کی بریک نیو یارک کے اسکولوں میں ہوتی ہے جبکہ ہمارے یہاں اگر والدین کو پتہ چل جائے کہ کوئی اسکول بچوں کو ” پڑھانے” کےبجائے اتنی لمبی بریک دیتا ہے تو وہ اگلے دن ہی بچے اسکول سے نکلوالیں۔خیر، آپ دلچسپ بات ملاحظہ کریں کہ پورے ہفتے میں اسکولوں میں محض 20 گھنٹے ” پڑھائی ” ہوتی ہے۔ جبکہ اساتذہ کے 2 گھنٹے روز اپنی ” اسکلز ” بڑھانے پر صرف ہوتے ہیں۔
سات سال سے پہلے بچوں کے لیےپورے ملک میں کوئی اسکول نہیں ہے اور پندرہ سال سےپہلے کِسی بھی قسم کا کوئی باقاعدہ امتحان بھی نہیں ہے۔ ریاضی کے ایک استاد سے پوچھا گیا کہ آپ بچوں کو کیا سکھاتے ہیں تو وہ مسکراتے ہوئے بولے ” میں بچوں کو خوش رہنا اور دوسروں کو خوش رکھنا سکھاتا ہوں، کیونکہ اس طرح وہ زندگی کہ ہر سوال کو با آسانی حل کرسکتے ہیں“
پہلے کِسی بھی قسم کا کوئی باقاعدہ امتحان بھی نہیں ہے۔ ریاضی کے ایک استاد سے پوچھا گیا کہ آپ بچوں کو کیا سکھاتے ہیں تو وہ مسکراتے ہوئے بولے ” میں بچوں کو خوش رہنا اور دوسروں کو خوش رکھنا سکھاتا ہوں، کیونکہ اس طرح وہ زندگی کہ ہر سوال کو با آسانی حل کرسکتے ہیں“
آپ جاپان کی مثال
لے لیں تیسری جماعت تک بچوں کو ایک ہی مضمون سکھا یا جاتا ہے اور وہ ” اخلاقیات ” اور ” آداب ” ہیں۔ حضرت علیؓ نے فرمایا “جس میں ادب نہیں اس میں دین نہیں “۔ مجھے نہیں معلوم کہ جاپان والے حضرت علیؓ کو کیسے جانتے ہیں اور ہمیں ابھی تک ان کی یہ بات معلوم کیوں نہ ہو سکی۔ بہر حال، اس پر
عمل کی ذمہ داری فی الحال جاپان والوں نے لی ہوئی ہے۔
ہمارے ایک دوست جاپان گئے اور ایئر پورٹ پر پہنچ کر انہوں نے اپنا تعارف کروایا کہ وہ ایک استاد ہیں اور پھر ان کو لگا کہ شاید وہ جاپان کے وزیر اعظم ہیں۔اشفاق احمد صاحب مرحوم کو ایک دفعہ اٹلی میں عدالت جانا پڑا اور انہوں نے بھی
اپنا تعارف کروایا کہ میں استاد ہوں وہ لکھتے ہیں کہ جج سمیت کورٹ میں موجود تمام لوگ اپنی نشستوں سے کھڑے ہوگئے اس دن مجھے معلوم ہوا کہ قوموں کی عزت کا راز استادوں کی عزت میں ہے۔ یہ ہے قوموں کی ترقی اور عروج وزوال کا راز
جاپان میں معاشرتی علوم پڑھائی نہیں جاتی کیونکہ یہ سکھانے کی چیز ہےپڑھانے کی نہیں اور وہ اپنی نسلوں کو بہت خوبی کے ساتھ معاشرت سکھا رہے ہیں۔ جاپان کے اسکولوں میں صفائی ستھرائی کے لیے بچے اور اساتذہ خود ہی اہتمام کرتے ہیں، صبح آٹھ بجے اسکول آنے کے بعد سے 10 بجے تک پورا اسکول بچوں اور اساتذہ سمیت صفائی میں مشغول رہتا ہے۔
دوسری طرف آپ ہمارا تعلیمی نظام ملاحظہ کریں
جو صرف نقل اور چھپائی پر مشتمل ہے، ہمارے بچے ” پبلشرز ” بن چکے ہیں۔ آپ تماشہ دیکھیں جو کتاب میں لکھا ہوتا ہے اساتذہ اسی کو بورڈ پر نقل کرتے ہیں، بچے دوبارہ اسی کو کاپی پر چھاپ دیتے ہیں، اساتذہ اسی نقل شدہ اور چھپے ہوئے مواد کو امتحان میں دیتے
ہیں، خود ہی اہم سوالوں پر نشانات لگواتے ہیںاور خود ہی پیپر بناتے ہیں اور خود ہی اس کو چیک کر کے خود نمبر بھی دے دیتے ہیں،
بچے کے پاس یا فیل ہونے کا فیصلہ بھی خود ہی صادر کردیتے ہیں اور ماں باپ اس نتیجے پر تالیاں بجا بجا کر بچوں کے ذہین اور قابل ہونے کے گن گاتے رہتے ہیں،
جنکے بچے فیل ہوجاتے ہیں وہ اس نتیجے پر افسوس کرتے رہتے ہیں اور اپنے بچے کو ” کوڑھ مغز ” اور ” کند ذہن ” کا طعنہ دیتے رہتے ہیں۔ ہم 13، 14 سال تک بچوں کو قطار میں کھڑا کر کر کے اسمبلی کرواتے ہیں اور وہ اسکول سے فارغ ہوتے ہی قطار کو توڑ کر اپنا کام کرواتے ہیں، جو جتنے بڑے اسکول سے پڑھا ہوتا ہے قطار کو روندتے ہوئے سب سے پہلے اپنا کام کروانے کا ہنر جانتا ہے ۔طالبعلموں کا اسکول میں سارا وقت سائنس ” رٹتے ” گزرتا ہے اور آپ کو پورے ملک میں کوئی ” سائنس دان ” نامی چیز نظر نہیں آئے گی کیونکہ بدقسمتی سے سائنس ” سیکھنے ” کی اور خود تجربہ کرنے کی چیز ہے
اور ہم اسے بھی ” رٹّا” لگواتے ہیں۔آپ حیران ہوں گے میٹرک کلاس کا پہلا امتحان 1858ء میں ہوا اور برطانوی حکومت نے یہ طے کیا کہ بر صغیر کے لوگ ہماری عقل سے آدھے ہوتے ہیں اس لیے ہمارے پاس ” پاسنگ مارکس ” 65 ہیں تو بر صغیر والوں کے لیے 32 اعشاریہ 5 ہونے چاہئیں۔ دو سال بعد 1860ء میں
اساتذہ کی آسانی کےلیے پاسنگ مارکس 33 کردیے گئے اور ہم میں بھی ان ہی 33 نمبروں سے اپنے بچوں کی ذہانت کو تلاش کرنے میں مصروف ہیں
علامہ اقبال ؒ کے شعر کا یہ مصرعہ اس تمام صورتحال کی صیح طریقے سے کرتانظر آتاہے کہ

شاخ نازک پر بنے گا جو آشیانہ، ناپائیدار ہو گا

فرنی اجزاء-دودھ 1 کلوچینی 2 کپچاول 4 کھانے کے چمچالائچی 3 عددکیوڑہ 3 قطرےبادام حسب ذائقہپستہ حسب ذائقہچاندی کا ورق 1 عدد...
02/03/2023

فرنی

اجزاء-
دودھ 1 کلو
چینی 2 کپ
چاول 4 کھانے کے چمچ
الائچی 3 عدد
کیوڑہ 3 قطرے
بادام حسب ذائقہ
پستہ حسب ذائقہ
چاندی کا ورق 1 عدد
ناریل (باریک پسا ہوا) 1 کھانے کا چمچ

ترکیب۔
چاول کو 10 سے 15 منٹ بھگو کر بلینڈر میں باریک پیس لیں دودھ میں الائچی شامل کرکے گرم کریں جب اُبال آ جاۓ تو اس میں پسے چاول شامل کر کے ہلکی آنچ پر پکنے دیں اور مسلسل چمچہ ہلاتے رہیں 5 عدد بادام باریک پیس لیں اور فرنی میں شامل کر کے پکنے دیں دودھ کا رنگ ہلکا براؤن ہو جاۓ اور فرنی گاڑھی ہو جاۓ تو اس میں چینی شامل کرکے پکنے دیں اچھی طرح فرنی گاڑھی ہو جاۓ تو اسے چولہے سے اُتار دیں اور اس میں 3 قطرے کیوڑہ شامل کر دیں اور اچھی طرح مکس کریں اور فرنی کسی برتن میں نکال کر جمنے کے لیے چھوڑ دیں اور اسے بادام پستہ ناریل پسا ہوا اور چاندی کے ورق سےسجا دیں جب فرنی ٹھنڈی ہو جاۓ تو فریج میں رکھ دیں اور ٹھنڈی فرنی کا مزہ اُڑائیں۔
Page follow like and share Plz ...




Address

Multan
6000

Telephone

+923062418721

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dresses and coking ideas posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Dresses and coking ideas:

Share