23/06/2026
بھینس |
اگر آپ کے جانور کو تیز بخار ہو، جگالی اور کھانا پینا بند کر دے، منہ سے رال ٹپکے، گلے اور گردن پر سوزش کی علامات ظاہر ہوں تو یہ گل گھوٹو کی بیماری ہو سکتی ہے۔ علامات ظاہر ہونے کے بعد جانور چند گھنٹوں میں موت کا شکار ہو سکتا ہے، اس لیے علاج کے لیے وقت بہت کم ہوتا ہے، لہٰذا اس جان لیوا بیماری سے بچاؤ کے لیے اس ماہ حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں۔
باخبر کسان