News Pluse Pirmahal

News Pluse Pirmahal Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from News Pluse Pirmahal, Baby Goods/Kids Goods, pirmahal, Pir Mahal.

News Plus Pir Mahal is a reliable and fast-growing Urdu news channel where you get the latest news, breaking updates, and complete coverage of important events.🔴🚨
Our mission is to deliver accurate, authentic, and timely information to our audience.

15/06/2026

پاکستان فضائیہ کا PAC MFI-395 سپر مشاق تربیتی طیارہ آج صبح خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں ایک افسوسناک حادثے کا شکار ہو گیا۔

یا،اللہ شہدا کے درجات بلند کرنا اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمانا،
جن کے پیارے چلے جاتے دنیا سے یہ دکھ وہی جانتے
News Pluse Pirmahal

10/06/2026

وزارتِ خارجہ لاہور کے باہر بیریئر لگا کر عوام سے غیر قانونی وصولی؟

پوسٹ:

وزارتِ خارجہ لاہور کے باہر بیریئر لگا کر شہریوں سے مبینہ طور پر سکیورٹی کے نام پر رقم وصول کی جا رہی ہے، جبکہ کئی افراد کا کہنا ہے کہ انہیں کسی قسم کی سرکاری رسید بھی فراہم نہیں کی جاتی۔

اگر یہ وصولی قانونی ہے تو اس کی واضح فیس، متعلقہ ادارے اور رسید کا نظام عوام کے سامنے ہونا چاہیے۔ اور اگر یہ غیر قانونی ہے تو متعلقہ حکام کو فوری نوٹس لے کر ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔

عوامی مقامات پر بغیر رسید رقم وصول کرنا شفافیت اور قانون کی حکمرانی کے اصولوں کے خلاف ہے۔ متعلقہ اداروں سے مطالبہ ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کر کے عوام کو آگاہ کیا جائے۔


ٹوبہ ٹیک سنگھ:اینٹی کرپشن کی ڈپٹی کمشنر آفس میں بڑی کاروائی ٹوبہ  ٹیک سنگھ: پولیس ملازم مقبول سے رشوت لینے والا نائب قاص...
10/06/2026

ٹوبہ ٹیک سنگھ:اینٹی کرپشن کی ڈپٹی کمشنر آفس میں بڑی کاروائی
ٹوبہ ٹیک سنگھ: پولیس ملازم مقبول سے رشوت لینے والا نائب قاصد گرفتار
ٹوبہ ٹیک : 100کنال اراضی کا دخل دلوانے پر 10لاکھ کا مطالبہ کیا۔اینٹی کرپشن
ٹوبہ ٹیک سنگھ:جس پر سائل کے نجی بنک کے اکائونٹ میں 8لاکھ منتقل ہوئے ۔اینٹی کرپشن
ٹوبہ ٹیک سنگھ:بقیہ رقم درخواست گزار کی جانب سےنقد دی گئی ۔اینٹی کرپشن
ٹوبہ ٹیک سنگھ: اینٹی کرپشن نےتفتیش کےدوران جرم ثابت ہونے پرملزم کو گرفتار کیا
ٹوبہ ٹیک: ملزم کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں ریمانڈ کے لیے پیش کیا گیا۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ: عدالت عالیہ نے 3دن کا ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا
ٹوبہ ٹیک سنگھ:ملزم نے 754گ ب میں اراضی کا دخل دلوانے کے لئے رشوت لی

News Pluse Pirmahal

07/06/2026

*پیرمحل درکھانہ روڈ پر واقع نواحی چک 675/16 گ ب میں کبوتر بازی پر مبینہ جواء بازی کی کا انکشاف اہلے علاقہ کی پولیس کو کال ایس ایچ او مزمل کلیار کا فوری ایکشن پولیس ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں کبوتر بازی پر مبینہ جوا بازی لگانے والے ملزمان فرار پولیس مصروف کاروائی*

*پیرمحل ایس ایچ او مزمل حیات کلیار کا کہنا ہے کہ کبوتر بازی شوق کے لیے اڑائی جائے کوئی اعتراض نہیں مگر قانون کی خلاف ورزی اور جواء بازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی قانون شکنی پر سخت ایکشن لیا جائے گا*
#

حکومتِ پنجاب اور بورڈ آف ریونیو نے پنجاب میں زمینوں کے نظام کو تبدیل کرنے کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا 30 جون کے بعد پٹوار خا...
07/06/2026

حکومتِ پنجاب اور بورڈ آف ریونیو نے پنجاب میں زمینوں کے نظام کو تبدیل کرنے کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا 30 جون کے بعد پٹوار خانوں سے روایتی اور ہاتھ سے لکھی جانے والی مینوئل فرد کا اجرا قانونی طور پر مکمل بند کر دیا جائے گا

حکومتی احکامات کے مطابق مینوئل فرد کی جگہ اب شہریوں کو زمین کی ملکیت کے ثبوت کے طور پر ایک جدید اور کمپیوٹرائزڈ "گرین سرٹیفکیٹ لیٹر" (Green Certificate Letter) جاری کیا جائے گا اس اقدام کا بنیادی مقصد اراضی ریکارڈ میں پٹواریوں کی ملی بھگت سے ہونے والی جعل سازی، ریکارڈ میں ہیر پھیر اور زمین کے دیرینہ تنازعات کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کرنا ہے 30 جون کے بعد ہاتھ سے لکھی فرد یا کاغذات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہوگی شہری اپنی زمین کا ریکارڈ اور فرد حاصل کرنے کے لیے پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی (PLRA) کے کمپیوٹرائزڈ اراضی ریکارڈ سینٹرز، ای خدمت مراکز یا پی ایل آر اے کی آن لائن موبائل ایپ اور پورٹل سے بائیومیٹرک تصدیق کے ذریعے رجوع کر سکتے ہیں اس نئے ڈیجیٹل نظام سے پٹوار خانوں کے چکر کاٹنے اور رشوت خوری کے کلچر سے عوام کو بڑی راحت ملے

ملک بھر کے چھوٹے دکانداروں کے لئے فکسڈ ٹیکس سکیم کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کا مقصد پاکستان میں ٹیکس نیٹ بڑھاناہے۔ حکومت ...
06/06/2026

ملک بھر کے چھوٹے دکانداروں کے لئے فکسڈ ٹیکس سکیم کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کا مقصد پاکستان میں ٹیکس نیٹ بڑھاناہے۔ حکومت یہ سکیم تاجر اور دکاندار تنظیموں کے نمائندوں کی مشاورت اور ان کے مطالبے پر لائی ہے۔ 20 کروڑ یا اس سے کم سالانہ فروخت والے دکاندار اس سکیم کا حصہ بن سکتے ہیں جس کے تحت دکاندار اپنی آمدن پر ایک فیصد فکسڈ ٹیکس ادا کریں گے۔ دکاندار ودہولڈنگ ٹیکس بھی ایڈجسٹ کر اسکیں گے البتہ یہ شرط لاگو ہوگی کہ گوشوارہ جمع کراتے وقت کم از کم 25 ہزار روپے نقد جمع کرانے ہوں گے۔ اُردو اور علاقائی زبانوں میں ایک صفحے کا فارم بنایا گیا ہے جو سادہ موبائل ایپ کے ذریعے بھی جمع کرایا جا سکے گا۔ سکیم کا حصہ بننے والے دکاندار کو ایف بی آر کی طرف سے رجسٹریشن پلیٹ ملے گی جو وہ اپنی دکان کے باہر آویزاں کرے گا۔ اس پلیٹ کی موجودگی میں کوئی ٹیکس اہلکار جانچ پڑتال کے لیے دکان میں داخل نہیں ہوسکے گا۔ سکیم کا اُردو میں سادہ فارم، ایف بی آر کی پلیٹ اور اس سکیم کی دیگر تفصیلات ٹویٹ کے ساتھ پیش خدمت ہیں۔

05/06/2026



05/06/2026

پیٹرول کی قیمت میں 4روپے فی لیٹر کمی ،نوٹیفکیشن جاری

05/06/2026

لاہور، کلمہ چوک میڑو بس میں آگ لگ گئی۔ تمام مسافر محفوظ رہے


04/06/2026

انوکھا فراڈ: واٹس ایپ پر تصویر کھولتے ہی موبائل ہیک، 10 لاکھ کی Limit کے باوجود 45 لاکھ روپے بینک اپلیکیشن سے ٹرانسفر!

سائبر فراڈ کی ایک حیران کن واردات میں شہری کے بینک اکاؤنٹ سے 45 لاکھ روپے منتقل کر دیے گئے، جبکہ اکاؤنٹ کی یومیہ ٹرانزیکشن حد صرف 10 لاکھ روپے مقرر تھی۔

متاثرہ شہری کے مطابق اسے ایک نامعلوم نمبر سے کال موصول ہوئی۔ کال کرنے والے نے خود کو اس کا والد ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا موبائل خراب ہو گیا ہے اور وہ موبائل کی تصویر واٹس ایپ پر بھیج رہے ہیں تاکہ خرابی دیکھی جا سکے۔
شہری کا کہنا ہے کہ جیسے ہی اس نے واٹس ایپ پر موصول ہونے والی تصویر کھولی، موبائل ہیک ہو گیا۔ کچھ دیر بعد اس کے بینک اکاؤنٹ سے پہلے 35 لاکھ روپے اور پھر مزید 10 لاکھ روپے منتقل کر دیے گئے۔

واقعے کا سب سے تشویشناک پہلو یہ ہے کہ اکاؤنٹ کی یومیہ ٹرانزیکشن حد صرف 10 لاکھ روپے تھی، لیکن اس کے باوجود مجموعی طور پر 45 لاکھ روپے منتقل ہو گئے۔ اس صورتحال نے بینک کے سیکیورٹی نظام اور ٹرانزیکشن مانیٹرنگ پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔


Address

Pirmahal
Pir Mahal
36300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when News Pluse Pirmahal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share