12/01/2024
یہ دو تصاویر ہمارے معاشرے کی ذہنی بلوغت کی عکاس ہیں پہلی تصویر میں ایک صاحب ہیں چاہت فتح علی خان جن کی اوٹ پٹانگ حرکتوں کی ایک ویڈیو شوشل میڈیا پر وائرل اور جناب راتوں رات وائرل ہوگئے اور آج نوبت یہاں تک آگئی کے ملک کے سب سے بڑے صوبے کا آئی جی اسے ان چولوں کی بنیاد پر ایوارڈ دے رہا ہے کوئی پوچھنے والا ہو جناب سے کے اس دنیا کے آٹھویں عجوبے نے کونسی ایسی سائنسی یا علمی کارنامے انجام دیئے کے انہیں اتنا اٹھایا جارہا ہے اور دوسری طرف نیچے والی تصویر میں دو سگی بہنیں جنہوں نے بالترتیب گولڈ اور سلور میڈل حاصل کیے ایم اے اسلامک سٹڈیز کے سالانہ امتحانات میں یونیورسٹی آف سرگودھا سے۔ مین سٹریم میڈیا میں ان کی ایک جھلک تک نہیں دیکھنے کو ملی اور نہ کسی مارننگ شو میں جگہ کیونکہ ان کو بلانے سے چینلز کی ٹی آر پی نہیں بڑھے گی۔ اور ایسے معاشرے میں بھانڈ اور کھسرے ہی پیدا ہوں گیں