08/04/2025
کل اپنے لاونج کے لیے یہ کولر لیا ہے ۔ میرا اوپر کا پورشن ہے تو بہت گرم ہوجاتا ہے۔ اے سی بس بیڈ روم میں چلتا ہے۔ باقی گھر گرم۔ کچن بھی اندر ہی ہے۔ لیکن کل یہ کولر چلایا تو سارا گھر ایک دم برف جیسا ٹھنڈا ہوگیا ماشاء اللہ ۔۔
ساتھ یہ چھ بوتلیں آئ ہیں۔ ایک وقت میں تین یوز ہوتی ہیں اور باقی تین فریزر میں لگا دی جاتی ہیں۔ ان کی برف گھلتی رہتی ہے تو کولر برف جیسی ہوا پھینکتا ہے۔ ( میرے گھر خس والے کولر کی جگہ نہیں ہے) ۔۔
سپر ایشیا کا یہ کولر مارکیٹ میں نقد بتیس ہزار کا ہے۔ میں نے انسٹالمنٹ پر لیا ہے ۔ ساڑھے چار ہزار ماہانہ قسط ۔
آج کل لوگ کولر اے سی خرید رہے ہیں تو میں نے سوچا کہ معلومات دے دوں۔ شائد کوئ خریدنا چاہ رہا ہو تو اسکی رہنمائ ہو جائے کیونکہ مارکیٹ میں اسوقت سب سے بیسٹ کولر یہی ہے اور تین سال کی گارنٹی کے ساتھ ہے۔ سولر پر چلتا ہے۔ میں سولر پر ہی چلا رہی ہوں ۔