04/02/2022
اس گروپ کا ہر ممبر اگر ماہانہ 20 روپے چندہ دے تو 20 لاکھ روپے ہر مہینے اکٹھے ہوتے ہیں۔ اس رقم سے بہت سے کام کیے جا سکتے ہیں جیسے
1.کسی ممبر کو اگر کام کے لیے رقم چاہیئے تو بجائے اس کے کہ وہ بینکوں سے لون لینے کے لیے خوار ہو اسے اس فورم سے یہ رقم مل جائے جسے وہ اپنی سہولت کے مطابق لوٹا سکے (اور اگر نہ بھی لوٹا سکے تو کوئی بات نہیں بشرطیکہ وہ اس کا اہل ہو۔)
2.کسی ممبر کے ذہن میں کوئی اچھوتا آئیڈیا ہے جیسے کوئی منفرد پروڈکٹ یا سروس تو اسے یہ رقم دی جائے تا کہ وہ اس پروڈکٹ یا سروس کو دنیا کے سامنے لا سکے۔ میں نے دیکھا ہے کہ پاکستان میں بہت سے لوگوں کے پاس ٹیلنٹ ہوتا ہے لیکن وہ پیسہ نہ ہونے کی وجہ سے اس سے خاطر خواہ فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔ خود میرے اپنے ذہن میں بہت سے ایسے آئیڈیاز ہیں لیکن ناکافی سرمایہ ہونے کی وجہ سے میں اعتراف کرتا ہوں کہ میں ان پہ کام نہیں کر سکا۔
3.پراپرٹی میں بہت پیسہ کمایا جا سکتا ہے اس کے لیے اس کی رقم کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ان کاموں کو دیانتداری سے کرنا اس فورم کی انتظامیہ کا کمال ہوگا۔ بہرحال میرے خیال میں یہ ایک اچھا آئیڈیا ہے اور اس کے ذریعے بہت کچھ کیا جا سکتا ہے۔
بہتر طریقہ یہ ہوگا کہ اس فورم کے ممبران پر مبنی ایک ویب سائٹ بنائی جائے جس کا باقاعدہ آفس بھی ہو۔ ویب سائٹ بنانے کا فائدہ یہ ہوگا کہ یوزرز کی سبسکرپشن کی رقم کے لیے ان کو خود بخود آگاہ کیا جاسکے گا۔ اور باقی آن لائن پیمنٹ گیٹ وے تو بہت سے ہیں جیسے جیز کیش ایزی پیسہ وغیرہ، ان کے ذریعے رقم کسی بھی جگہ سے آسانی سے بھجوائی جا سکتی ہے۔
کسی منفرد نام سے اس کی رجسٹریشن کروائی جائے جیسے ڈونرز کلب۔
میں فیس بک بہت کم استعمال کرتا ہوں لیکن جب ایک دوست نے مجھے بتایا کہ فیس بک پر ایسے گروپ ہیں جن کے ممبران کی تعداد لاکھوں میں ہے تو مجھے احساس ہوا کہ یہ فورم ایک بہت بڑی طاقت بن سکتے ہیں، بس ان کو لیڈ کرنے کی ضرورت ہے۔ میری دلی خواہش ہے کہ میں نے جو آئیڈیا پیش کیا ہے اس پر کام ہو اور میں خود اس کے لیے اپنا وقت دینے کو تیار ہوں۔
ایک درد دل رکھنے والے انسان کی سوچ اپ تک پہنچائی #