Muhammad Yaseen

Muhammad Yaseen Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Muhammad Yaseen, Design & Fashion, bahria twon Lahore, Raiwind.

27/07/2024

حقیقت صرف اتنی ہی ہے کہ سب سے خوبصورت چہرہ وہ ہے
جسے مشکل میں آواز دینا آسان لگے
باقی یہ دراز قد، جھیل آنکھیں اور گوری رنگت سب بکواس ہے

20/07/2024

حقیقی چیزیں صرف ایک بار ہوتی ہیں.
موت،
پیدائش،
محبت،
کچھ بھی دو بارہ نہیں ہوتا سوائے وہم کے..!!!

20/07/2024

بیوی کو عزت دینا ،

بیوی کو عزت دینے والے مرد غلام نہیں ہوتے ،

بلکہ اس عظیم ماں کے فرماں بردار بیٹے ہوتے ہیں ،

جس نے اپنی اولاد کو عزت کرنا سکھایا ہو ،

خوش رہیں خوشیاں بانٹیں

03/05/2024

اپنے بارے
میں نہ کسی پیر سے پوچھیں نہ کسی فقیر سے!
بس تھوڑی
دیر آنکھیں بند کر کے اپنے ضمیر سے پوچھیں!

25/12/2023

پوری مسیحی برادری کو عیسی علیہ السلام کا (علامتی) یوم پیدائش بطور
انسان،
کلمة اللہ
اور
رسول اللہ،
نہ کہ بطور ابن اللہ ...

بہت بہت مبارک ہو...

سلامٌ علی ابن مریم علیھما السلام

اللہ کرے آپ سب کو انکے نزول ثانی پر انکا دیدار اور انکی صحابیت نصیب ہو اور آپکو اصل حقیقت خود انکی زبانی معلوم ہو جائے....
آمین

09/08/2023

چھوڑا نہ رشک نے کہ ترے گھر کا نام لوں
ھر اک سے پوچھتا ہوں کہ جائوں کدھر کو میں ؟

( مرزا غالب )

چاہ مر جائے نا. تو پراوہ کا بھی انتقال ہو جاتا ہے.!!!!!!!!!!!!!
16/08/2019

چاہ مر جائے نا.
تو پراوہ کا بھی انتقال ہو جاتا ہے.!!!!!!!!!!!!!

04/11/2018

اسرار الحق مجاز

روداد_غم الفت اُن سے, ہم کیا کہتے, کیوں کر کہتے
اِک حرف نہ نکلا ہونٹوں سے اور آنکھ میں آنسو آ بھی گئے

اُس محفل_کیف و مستی میں، اُس انجمن_عرفانی میں
سب جام بکف بیٹھے ہی رہے، ہم پی بھی گئے اور چھلکا بھی گئے

31/08/2018

صاحبزادہ محمد معراج الدین عرف شامی جالندھری

گیا سکون و قرار دل کا, گیا نشاط و سرور دل کا
سنو جو دل سے تو میں سناوں, جو حال ہے ناصبور دل کا

تمھیں کو تاکا, ضرور تاکا, تمھیں کو چاہا ضرور چاہا
یہی تو ہے بس خطا نظر کی, یہی تو ہے بس قصور دل کا

تمھاری چین_جبیں کے صدقے, تمھاری چشم_غضب کے قرباں
لٹا کے چھوڑی بہار دل کی, مٹا کے چھوڑا غرور دل کا

کبھی جو محفل میں آ کے بیٹھے, تو زندگی ہم لٹا کے اٹھے
تری نگاہوں نے وہ خبر لی سکون ہے چور چور دل کا

اگر ہے اس میں کوئی برائی, تو یہ برائی بھی ہے بھلائی
کہ اس نے جلوہ دکھا کے اپنا, مٹا دیا ہر فتور دل کا

تری محبت میں ہم نے آنکھوں پہ لاکھ الزام گو لگائے
مگر جو ہم نے بغور دیکھا تمام نکلا فتور دل کا

تمھیں بھی ہے یاد کس نے مجھ کو, پلائی تھی مست انکھڑیوں سے
رہین_چشم_کرم ہے کس کا, یہ نور دل کا, سرور دل کا

جو اس نے پوچھا یہ مسکرا کے, قصور کس کا ہے یہ محبت
تو بڑھ کے شامی نے یہ پکارا, حضور دل کا, حضور دل کا

04/07/2018

اگر پاکستانی سیاستدان ٹرک_ڈرائیور ھوتے تو ان کے ٹرکوں کے پیچھے کیا لکھا ھوتا، ملاحظہ کریں۔

👈 آصف زرداری:
ڈالروں کا چکر, کبھی روھڑی کبھی سکھر۔

👈 الطاف حسین:
دیکھنے میں ڈولی, چلنے میں گولی۔

👈 سراج الحق:
پیار تے کراں پر تنخواہ بہوں تھوڑی اے۔

👈 فاروق ستار:
دل براۓ فروخت،
قیمت صرف ایک مسکراہٹ۔

👈 چودھری شجاعت:
نہ انجن کی خوبی نہ ڈرائیور کا کمال
چلی جا رھی ھے بس خدا کے سھارے

👈 بلاول بھٹو:
پپو یار تنگ نہ کر۔

👈 شہباز شریف:
دیوانی سڑکوں کی۔

👈 شیخ رشید:
آج کلی کل گلاب ھو گا
مجھ سے شادی کر لو بڑا ثواب ھو گا۔

👈 مصطفے کمال:
وقت نے ایک بار پھر دلہن بنا دیا۔

👈 اسفند یار ولی:
کبھی آٶ نہ مردان خوشبو لگا کے۔

👈 طاہرالقادری:
پردیسیوں سے نہ اکھیاں ملانا۔

👈 مولانا خادم رضوی:
خبردار ! آتشگیر مادہ ھے۔

👈 عمران خان:
لبھی تے لدساں نئیں تے خالی دبساں۔

👈 ممنون حسین:
توں لنگ جا ساڈی خیر اے۔

👈 نوازشریف:
اجڑ تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

It's copy paste.....

Address

Bahria Twon Lahore
Raiwind
5400

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammad Yaseen posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share