crystalstore.pk

crystalstore.pk Fashion & Design

شادی سے پہلےبیٹی : پاپا سےپاپا میں کسی کی غلامی نہیں کر سکتی۔پاپا:کوئی کسی کی غلامی نہیں کرتا میری بچی۔ سب اپنے اپنے حصے...
26/12/2023

شادی سے پہلے

بیٹی : پاپا سے
پاپا میں کسی کی غلامی نہیں کر سکتی۔

پاپا:
کوئی کسی کی غلامی نہیں کرتا میری بچی۔
سب اپنے اپنے حصے کا کام کرتے ہیں۔
جو کام عورتوں کے لئے مشکل ہوتے ہیں، وہ مرد کرتے ہیں اور جو مردوں کے لئے مشکل ہوتے ہیں، وہ عورتیں کرتی ہیں، یونہی مل جل کر گزارا ہوتا ھے۔🤗

شادی کے بعد :

بیوی : شوہر سے۔
میں کھانا گرم نہیں کروں
گی🙆‍♀️

شوہر :
میں تمہاری ضروریات کو پورا کرنے کے لئے صبح سے شام تک محنت کرتا ہوں اور تم میرے لیے کھانا تک گرم نہیں کر سکتی تو ٹھیک ہے پھر مجھے بھی تمہاری ضرورت نہیں
تو اپنے باپ کے گھر واپس چلی جاؤ۔

طلاق کے بعد :

(اسلام آباد کی سڑکوں پر بینر اٹھائے ہوئے..

کھانا خود گرم کر لو۔
کھانا خود گرم کر لو۔

باپ کے مرنے کے بعد :

بھائی :
دیکھو میری بہن!
میں اب فیملی والا ہوں، میری بیوی تمہیں اور برداشت نہیں کر سکتی،
تم اپنا بندوبست کہیں اور کر لو۔

نوکری کی تلاش میں :

دفتر والے :
ہمارے پاس ایک فی میل ریسپشنسٹ کی جگہ خالی ہے، آپ ماشاء اللہ خوبصورت ہیں، آپ ہمارے ہاں کام کر سکتی ہیں۔

ڈھلتی عمر :

دفتر والے :
بی بی!
ہم معذرت خواہ ہیں، آپ کے کام میں اب پہلے جیسی تندہی نہیں رہی لہٰذا آپ کہیں اور نوکری ڈھونڈ لیں، ہمیں اب آپ کی ضرورت نہیں رہی۔

ظالم بڑھاپا :

نئی جگہ والا :
محترمہ! آپ کی اتنی عمر ہو گئی ہے، اب میں آپ کو کیا نوکری دوں، اب تو آپ کو آرام سے اپنے بچوں کی کمائی کھانی چاہیئے.

بینر والی آنٹی :
میرے بچے نہیں ہیں، کوئی نہیں ہے میرا۔😭

نیو دفتر والا :
اوہ! 😲
چلیں میں آپ کے لئے کچھ کرتا ہوں۔
میرا 20 لوگوں کا اسٹاف ہے،
کیا آپ ان سب کے لیئے کھانا پکا سکتی ہیں ؟
میں آپ کو چھ ہزار روپے ماہانہ دوں گا.

لبرل آنٹی :
صرف چھ ہزار ؟

نیو دفتر والا:
میں جانتا ہوں کہ ان چھ ہزار میں آپ کی ضرورت پوری نہیں ہوتی، مگر میں مجبور ہوں، میرے پاس اس سے زیادہ کی گنجائش نہیں ہے۔

بینر والی آنٹی :
ٹھیک ہے۔
مجھے منظور ہے.
اس کی آنکھوں سے آنسو زارو قطار بہہ رہے تھے 😭
اور سوچ رہی تھی کہ :
کاش !
شادی کے بعد اپنے شوہر کے لیے جوانی میں ہی کھانا گرم کر دیتی تو آج یہ رسوائی نہ ھوتی۔

21/08/2023

میں نے کرسچن ہیگن کی ایجاد کردہ گھڑی کو دیکھا نماز کا وقت قریب تھا۔
میں نے ڈیملر اور میبچ کا ایجاد کردہ موٹر سائیکل نکالا اور مسجد کی جانب روانہ ہو گیا۔
وہاں پہنچ کر ہالسے ٹیلر کے ایجاد کردہ واٹر کولر سے فلٹر شدہ صاف پانی پیا۔۔۔
اور
کلارکس والوں کے جوتے اتار کر وضو کرنے لگا،
بینجامن موغن کے ایجاد کردہ گیزر کی وجہ سے گرم پانی آ رہا تھا اور سردی میں بھی کوئی مشکل پیش نہیں آ رہی تھی۔
اس کے بعد مسجد کے اندرونی گیٹ کی طرف گیا اور رابرٹ ہاومن کا ایجاد کردہ شیشے کا دروازہ کھولا،
ایڈیسن کا ایجاد کردہ بلب آن کیا،
بینجامن فریکلن کی ایجاد کردہ بجلی سے مسجد روشن ہو گئی
سامنے ولس کیریر کا ایجاد کردہ اے سی بھی لگا ہوا تھا مگر چارلس بیکر کا ایجاد کردہ ہیٹر آن تھا۔
اور جیمز ویسٹ کے ایجاد کردہ مائیکروفون پہ اذان ھورہی تھی ،
ایڈورڈ کیلگ اور چیسٹر رائس کے ایجاد کردہ لاوڈ سپیکر کی وجہ سے آواز سب مسلمانوں تک پہنچ رہی تھی۔
میں نے میڈ ان چائنہ جائے نماز پہ نماز پڑھی اور دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے:
"یا اللہ کافروں کو نیست و نابود کر اور مسلمانوں کو ان پہ غلبہ عطا فرما*****

منقول۔

AJRAK PRINT LAWN EMBROIDERED 3 PCS SUITS - Rs 2950 Pl context Whatsapp 03301568828 Free delivery in all over pak
04/08/2023

AJRAK PRINT LAWN EMBROIDERED 3 PCS SUITS - Rs 2950 Pl context Whatsapp 03301568828 Free delivery in all over pak

06/02/2023
دو غبارے لے جا بابو منا دل بہلا لے گاتیرا منا کھیلےگا تو میرا منا کھا لے گا.
31/01/2023

دو غبارے لے جا بابو منا دل بہلا لے گا
تیرا منا کھیلےگا تو میرا منا کھا لے گا.

Address

Rawalpindi
46000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when crystalstore.pk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share