09/09/2026
یہ سلائی مشین کا شٹل ایریا ہے اور تصویر میں شٹل ہاؤسنگ اور شٹل ریس نظر آ رہی ہے۔ اس پرزے کا سب سے اہم فنکشن یہ ہے کہ یہ نیچے والے دھاگے کو اوپر والی سوئی کے دھاگے سے ملا کر ٹانکا بناتا ہے۔ جب سوئی کپڑے میں نیچے جاتی ہے تو اوپر والا دھاگا ایک لُوپ بناتا ہے اور شٹل کا نوکدار حصہ اس لُوپ کو پکڑ کر بابن کیس کے گرد گھما دیتا ہے جس سے سلائی لاک ہوتی ہے۔ شٹل ایریا عام طور پر 3 وجہ سے خراب ہوتا ہے۔ پہلا دھاگے کے ریشے اور گرد جمع ہونے سے یہ جام ہو جاتا ہے۔ دوسرا اگر غلط سائز کی سوئی یا موٹا دھاگا استعمال کریں تو شٹل کا نوک ٹوٹ جاتا ہے یا اس پر نشان پڑ جاتے ہیں جس سے دھاگا پھنس کر سلائی سکپ ہونے لگتی ہے۔ تیسرا اگر شٹل ٹائمنگ آگے پیچھے ہو جائے یا بوبن کیس ڈھیلا ہو تو ٹانکا ٹھیک نہیں بنتا اور مشین نیچے اسکپ ٹانکے دیتی ہے۔ اسے صاف رکھنے کے لیے ہر ہفتے برش سے صفائی کریں، ہلکا سا تیل لگائیں اور ہمیشہ معیاری سوئی اور دھاگہ استعمال کریں۔