28/07/2025
Collection: مدینہ منورہ میں کوئی جان پہچان والا ہے ؟ قدرت اللہ شہاب کہتے ہیں کی ایک دوست کو فکر لاحق ہوئی کے مدینہ منورہ میں ہماری دیکھ بھال کون کرے گا لابی میں چائے ☕️کا گھونٹ لیتے اس نے مجھ سے پوچھا مدینہ میں ہے کوئی جان پہچان والا ؟ اس سوال میں جانے کیا تھا کہ مضطرب دل ❤️کے سارے تار جنجھلا اٹھے اور پورے بدن میں اِرتعاش بھرپا ہو گیا ، میں نے کوئی جواب دیے بغیر اپنے آپ سے پوچھا مدینہ میں ہے کوئی جان پہچان والا ؟اور اس سوال کے ساتھ ہی میری آنکھیں بھر آئیں ،حلق میں نمک سا گھلنے لگا میں نے دوست کو بتانا چاہا کہ ہاں ہے ،بہت دیرینہ اور بڑا گہرا تعلق ہے ۔ایسی لیے تو وہ مجھے بار بار بلاتا ہے ۔۔۔۔وہی میری میزبانی کرتا ،میرے ساتھ ساتھ رہتا ۔۔۔۔میرے غم بھانٹتا ۔۔۔میرے آنسو 😢 پونچھتا ہے ،میں بہت کچھ کہنا چاہتا تھا مگر کچھ نا کہہ سکا ۔بصدمشکل میرے منہ سے ایک جملہ نکلا،مدینہ میں بھی بھلا کوئی اجنبی ہوتا ہے ۔میرے دوست نے میری طرف دیکھا اور آنسو اس کی رخساروں سے ڈھلکنے لگے ۔۔۔