Fashion with hafsa

Fashion with hafsa dress design and selling

04/04/2026

جب وہ کسی چیز کی خواہش کرتیں تو آپ ﷺ اس میں ان کا ساتھ دیتے!

حضرت جابر بن عبداللہ ؓ بیان کرتے ہیں: نبی کریم ﷺ بہت نرم مزاج انسان تھے،
جب حضرت عائشہ ؓ کسی چیز کی خواہش کرتیں تو آپ ﷺ اس میں ان کا ساتھ دیتے،
چنانچہ حج ختم ہونے کے بعد انہوں نے عمرہ کرنے کی خواہش کی،
تو آپ ﷺ نے انہیں (ان کے بھائی) عبد الرحمن بن ابی بکر کے ساتھ بھیجا اور انہوں نے مقامِ تنعیم سے عمرے کا احرام باندھا!
حضرت جابر بن عبداللہ ؓ کے اس بیان کی نزاکت اور مٹھاس تو دیکھیے:
"جب حضرت عائشہ ؓ کسی چیز کی خواہش کرتیں تو آپ ﷺ اس میں ان کا ساتھ دیتے!"
شریف اور عالی ظرف شوہر وہ ہے جو جائز خواہشات کو پورا کرے، نہ کہ انہیں روکے،
پس اگر آپ دیکھیں کہ ان کا دل اپنے گھر والوں سے ملنے کو چاہ رہا ہے تو انہیں لے جائیں،
اور اگر آپ محسوس کریں کہ ان کا جی گھر سے باہر نکلنے کو چاہ رہا ہے تو ان کے ساتھ جائیں،
اور اگر وہ کسی لباس کی خواہش کریں اور آپ قدرت رکھتے ہوں تو انہیں اس سے محروم نہ کریں،
اور اگر کسی دن وہ اپنی سہیلیوں کو بلانا چاہیں تو انہیں اجازت دیں اور ان کا دل تنگ نہ کریں،
محروم کر دینا تو ہر کوئی کر سکتا ہے، لیکن صرف عالی ظرف لوگ ہی ہمیشہ نوازتے ہیں،
سختی کرنا کوئی بہادری کا کام نہیں، نرمی وہ صفت ہے جس کے لیے ہمت اور شجاعت درکار ہوتی ہے!

______________________

إِذَا هَوِيَتِ الشَّيْءَ تَابَعَهَا عَلَيْهِ!

يَقُولُ جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ: كَانَ النَّبِيُّ ﷺ رَجُلاً سَهْلاً،
إِذَا هَوِيَتْ عَائِشَةُ الشَّيْءَ تَابَعَهَا عَلَيْهِ،
فَأَحَبَّتْ أَنْ تَعْتَمِرَ بَعْدَ أَنْ انْتَهَى الْحَجُّ،
فَأَرْسَلَهَا مَعَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ فَأَهَلَّتْ بِعُمْرَةٍ مِنَ التَّنْعِيمِ!
يَا لَرِقَّةِ تَعْبِيرِ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ وَعُذُوبَتِهِ:
إِذَا هَوِيَتْ عَائِشَةُ الشَّيْءَ تَابَعَهَا عَلَيْهِ!
الزَّوْجُ النَّبِيلُ هُوَ الَّذِي يُحَقِّقُ الرَّغَبَاتِ لَا الَّذِي يَمْنَعُهَا،
فَإِنْ رَأَيْتَ عِنْدَهَا رَغْبَةً فِي زِيَارَةِ أَهْلِهَا فَخُذْهَا،
وَإِنْ لَمَسْتَ عِنْدَهَا هَوىً فِي الْخُرُوجِ مِنَ الْبَيْتِ فَاصْحَبْهَا،
وَإِنْ رَغِبَتْ بِفُسْتَانٍ وَكُنْتَ قَادِراً فَلَا تَحْرِمْهَا،
وَإِنْ أَحَبَّتْ يَوْماً أَنْ تَدْعُوَ صَدِيقَاتِهَا فَاسْمَحْ لَهَا وَلَا تَخْنُقْهَا،
الْحِرْمَانُ يَقْدِرُ عَلَيْهِ كُلُّ أَحَدٍ وَلَكِنَّ النُّبَلَاءَ وَحْدَهُمْ يَمْنَحُونَ عَلَى الدَّوَامِ،
وَالْقَسْوَةُ لَيْسَتْ عَمَلاً بُطُولِيّاً، اللَّيْنُ هُوَ الَّذِي يَحْتَاجُ إِلَى شَجَاعَةٍ!

‫رسائل من النبي ﷺ‬
ادھم شرقاوی

#الــــــــهـــــــــامـــــــــ

21/03/2026

یہ تحریر جس بھی صنفِ نازک کی نظر سے گزرے ، میری جانب سے اس کے حق میں مستجاب دعاؤں کا ایک گلدستہ:
اے پیکرِ حیا و وفا!
دعا ہے کہ قادرِ مطلق تمہارے نصیب میں وہ تابندگی لکھ دے جس کی تمنا شعور کی گہرائیوں میں ہمہ وقت رقصاں رہتی ہے ، اللہ تمہاری ذات کو وہ استقامت اور وقار بخشے کہ تمہارا وجود خود اپنی مثال آپ بن جائے۔

تمہارے مقدر کا ستارہ ایسا درخشاں ہو
کہ تمہیں وہ رفیقِ جاں میسر آئے جو تمہاری روح کے زیر و زبر سے واقف ہو ، جو تمہاری خاموش تمناؤں کا امین ہو اور تمہاری شخصیت کے ان گوشوں کا بھی احترام کرے جنہیں دنیا اب تک سمجھنے سے قاصر رہی ، اللہ تمہیں ایسی ہم سفری عطا کرے جس میں رفاقت کا تقدس ہو ، محبت کی معراج ہو اور جہاں تمہاری مسکراہٹ کو متاعِ حیات سمجھا جائے۔!

تمہارے صبر کی قبا کو اللہ معجزوں سے آراستہ کر دے
تمہاری زندگی کا ہر باب سکونِ قلب اور اطمینانِ خاطر کی خوشبو سے مہک اٹھے ، اللہ تمہیں ان کڑی آزمائشوں سے محفوظ رکھے جو حوصلوں کو مسمار کر دیتی ہیں ، اور تمہیں وہ ہمت دے کہ تم نامساعد حالات میں اپنے وقار کی حفاظت کر سکو

تمہارے آنگن میں دعاؤں کا بسیرہ ہو
اللہ تمہارے گھر کو الفت ، برکت اور نورِ ایزدی کا گہوارہ بنا دے ، تمہارے ہر اچھے خواب کو تعبیر کی ایسی قبا پہنائی جائے کہ تمہاری آنکھیں فرطِ جذبات سے بھیگ جائیں اور تمہاری زبان صرف شکر کے کلمات سے تر رہے۔

باری تعالیٰ سے التجا ہے کہ
وہ تمہاری جھولی کو ان لازوال خوشیوں سے بھر دے جن کی کوئی انتہا نہ ہو ، تمہیں وہ سب کچھ عطا ہو جائے جو تمہارے قلب کی گہرائیوں میں پوشیدہ ہے، اور تمہارا ہر آنے والا لمحہ گزشتہ سے زیادہ پُرنور اور پُرکشش ہو۔
آمین ثم آمین! ♥

زونی ۔

20/03/2026

مولا....!
تیری عزت و جلال کی قسم! میں نے کبھی تیرے مقابلے پر گناہ نہیں کیا۔ مجھ سے جو بھی گناہ ہوئے، میں اُن کی سزا سے لاعلم نہ تھا، تیری پکڑ کا ڈر بھی رہتا تھا، تیری نظر کو کبھی ہلکا نہیں سمجھا ... بس میرا نفس مجھے بہلاتا رہا، میری بدبختی مجھے لے ڈوبی، مجھے تیرے ڈالے گئے پردے نے دھوکے میں رکھا، میں نے سراسر اپنی نادانی کی وجہ سے تیری نافرمانی کی ... مولا! اب تیرے عذاب سے مجھے کون بچائے گا ؟ ہائے رے پشیمانی! کہ میں اپنے رب کی نافرمانی میں دن گزارتا رہا، ہائے رے بربادی! کہ میں نے کتنی دفعہ توبہ کی اور ہر بار گناہ پر لوٹ گیا۔ اب وقت آ گیا ہے کہ مجھے اپنے رب سے حیا کر لینی چاہیے۔“

(صفة الصفوة لابن الجوزي : ١٠٦/٢)
#سنلتقیی

14/03/2026

اگر اللہ تعالیٰ تمہاری زندگی سے کسی کو نکال دیتے ہیں تو تم سمجھنے کی کوشش کیوں نہیں کرتے کہ اس کے پیچھے ضرور کوئی وجہ ہوگی جو صرف راز ہے اللہ کے پاس...

اگر اللہ کی ذات تمہاری ضد کے پیچھے چھپے خسارے کی حقیقت تم پہ کھول دے تو یقین مانو تم خود ہی ان تکلیف دہ رستوں کو چھوڑ کے اس رستوں پہ چل پڑو جو اللہ نے تمہارے لئے رکھا ہے...

اللہ تعالیٰ تو تمام انسان کو اپنے مطابق ہی آزماتے ہیں اور ان میں سے ایک طریقہ ہمیں ہمارے پسندیدہ شخص سے دوری کی شکل میں بھی ہوتا ہے....مت بھولو کہ لوگ کا ہمارے زندگی میں آنا بھی کسی وجہ سے ہوتا ہے اور چلے جانا بھی بے وجہ نہیں ہوتا....اس لیے جب لوگو کا ہمارے زندگی میں آنے کا وہ مقصد جو اللہ نے بنایا ہوتا ہے وہ پورا ہو جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو ہماری زندگی سے نکال لے جاتے ہیں...یقین مانو فورا پتہ نہیں چلتا کہ اللہ نے ایسا کیوں کیا....ہمارے ساتھ ایسا ہی کیوں ہوا مگر ایک وقت آتا ہے کہ اللہ کے فیصلے ہمیں سمجھ میں آنے لگتے ہیں...
تم اذیت کے پیچھے چھپی حکمت کو سمجھنا شروع ہو جاتے ہو....اور پھر تم انہی فیصلوں پہ اللہ کا شکر ادا کرتے ہو کہ جن کی وجہ سے تم ماضی میں رویا کرتے تھے...تم نہیں سمجھ سکتے اپنی ذات کو بھی مگر اللہ تمہیں اور تمہارے دل کو تم سے بہتر سمجھتا ہے....یقین مانو اللہ بہت قدر دان ہے اور اس سے بڑھ کے اس کے بندے کی قدر کو کوئی نہیں جان سکتا....اس لئے بھی اللہ بے قدرے لوگوں کو تمہاری زندگی میں رہنے نہیں دیتا...!!

#انتخاب

08/03/2026

غم کی دواتسبیح
پروفیسر احمد رفیق اختر سے ایک ملاقات کے دوران میں نے اُن سے پوچھا کہ غم کی دوا کیا ہے؟
کیا انسان غم سے بچ سکتا ہے اور اگر نہیں تو اس سے کیسے نمٹا جائے؟
اس پر وہ فرمانے لگے کہ غم دراصل انسان کی زندگی میں بڑی طاقت رکھتا ہے۔ یہ انسان کو جھنجھوڑتا ہے، اسے اپنے اندر جھانکنے پر مجبور کرتا ہے اور اسے حقیقت کے قریب لے آتا ہے۔ انسان مکمل طور پر غم سے بچ نہیں سکتا کیونکہ غم زندگی کے امتحان کا حصہ ہے، مگر اسے سمجھ کر اور صحیح راستہ اختیار کر کے اس کا بوجھ ہلکا کیا جا سکتا ہے۔
پھر انہوں نے فرمایا کہ میرے نزدیک غم کا سب سے بڑا علاج اللہ کی یاد ہے۔ اللہ کی تسبیح سے بڑی کوئی دوا نہیں۔تسبیح کرنے والا انسانوں می غلامی سے نکل جاتاہے۔ جب انسان دل سے اللہ کا ذکر کرتا ہے تو اس کے دل کو سکون ملتا ہے، ذہن کی کشمکش کم ہونے لگتی ہے اور اندر ایک اطمینان پیدا ہو جاتا ہے۔ اللہ کی تسبیح انسان کے دل کو سنبھالتی ہے، غم کو ہلکا کرتی ہے اور انسان کو امید اور سکون کی طرف لے آتی ہے۔(شاہدنذیرچودھری)


28/02/2026

دورانِ نماز اسکی آنکھیں تواتر سے آنسو بہا رہی تھیں ، ان جھیل جیسی آنکھوں گرتے قطروں نے جاۓ نماز کو بھی اپنے ہونے کا احساس دلایا تھا۔
وہ ایسی ہی تو تھی وہ اتنی بے مول نہیں تھی جتنا اسے سمجھا جاتا تھا کمرے میں پڑی ہر شے اس کے آنسوؤں کی گواہ بن رہی تھی وہ یوں ہی اپنے آنسو لیے سر سجدے میں رکھ کے رب سے رازونیاز کر رہی تھی

ایک وہی تو تھا اسکا ہمراز ، جو اسکے ان آنسوؤں کی لاج رکھتا تھا یوں ہی اس کے آنسو کبھی سجدے کی جگہ اپنے اندر جذب کر لیتی تو کبھی قرآن کے اوراق اس کے آنسوؤں کے گواہ بنتے ❤‍🩹 وہ پکار رہی تھی اپنے دوست ( اللّٰہ) کو بہت شدت سے
اسے آج اپنا ماضی یاد آیا جب کبھی بھی اسے اسکا ماضی یاد آتا وہ یونہی ٹوٹ کے بکھر جاتی سارے زخم تازہ ہوجاتے
اپنے سر میں اٹھتی تکلیف کو برداشت کیے اس نے اپنے ہاتھ آسمان کی جانب بلند کیے
دو آنسو ٹوٹ کراسکی نازک ہتھیلیوں میں جذب ہوگئے
اللّٰہ جی !
میں بھٹک گئی تھی میں نے آپکو ناراض کیا ۔
میں نے آپ کے حکم کو معمولی سمجھا ۔
اللّٰہ جی !
میں تھک گئ ہوں
میں تھک گئ ہوں مجھے معاف کر دیجیے میں نے اس راستے میں بہت کچھ کھو دیا ہے سب سے بڑھ کے میرا آپ سے تعلق کمزور ہوگیا ہے میں آپ سے دور نہیں جانا چاہتی
میں آپکی دسترس سے نکل کر خواری کا زہر نہیں پینا چاہتی آپ مجھے معاف کر دیجیے 🥹
اے غفور الرحیم میری خطاؤں سے میرے دل کو پاک کر دیجیے اس کے سیاہ دھبے دھو دیجیے
اللّٰہ جی پیارے اللّٰہ جی !
آپ مان جائیں نا آپ میری دعا سن لیجئے نا

اللّٰہ جی !!
میں درستگی کے اس سفر پر بالکل تنہا ہوں اللہ آپ میری طاقت بن جائیے گا اللہ آپ مجھے تھام لیجیے گا 🥲🩵 آپ میرے رہنما بن جائیے گا اللّٰہ جی
اب آپ ہی میرا حوصلہ ، میرا سہارا اور میری مسکان بن جائیے گا
اللّٰہ جی آپ جانتے ہیں نا
کہ آپکی یہ گناہ گار بندی کتنی کمزور ہے
اللّٰہ میں لوگوں کے رویوں ، دھوکوں اور قربتوں سے تھک چکی ہوں 🥹
اللّٰہ میں اس مقام پر ہوں کہ جہاں مجھے کوئی سہارا نظر نہیں آتا اللّٰہ جی میری تھکی ہاری نظریں آپ کی طرف ہیں
اللّٰہ جی
میرا حوصلہ آپ ہیں اللہ جی مجھے تھام لیجیے
اللّٰہ جی مجھے ضائع نا کیجیے گا ۔
اللّٰہ جی
آپ نے مجھے شفاف ماحول کی طرف راغب کیا ہے اللہ مجھے میرے فیصلوں پر ثابت قدم کر دیجیے گا اللہ مجھے آپ کے لیے چھوڑے راستوں پہ غمگین نا کرنا
اللّٰہ مجھے مضبوط کر دینا
اللّٰہ آپ سننے والے ہیں
اللّٰہ آپ کہتے ہیں نا
کہ آپ دعا سنتے ہیں 🥹
اللّٰہ جی آپ میرا مرہم بن جائیے گا ❤‍🩹
اللّٰہ جی میری تنہائیوں میں مجھے بیزار نہ کیجئے گا 💔
اللّٰہ مجھے ہمت اور ظرف دے دیں کہ میں آپ کے سنگ چل سکوں ۔۔
اللّٰہ آپ تو جانتے ہیں نا
کہ میں نے کیا کچھ کھو دیا
اللّٰہ مجھے صابر کر دینا اللہ جی
میں ہر وہ راستہ جو میں آپ کے لیے ترک کرنا چاہتی ہوں اسے قبول کر لیجیے گا
اللّٰہ مجھے دنیا کی ہر چاہ ہر محبت سے بیزار کر دیجیے مجھے اپنی محبت دے دیجیے 🤍
اللّٰہ جی
لمبی مسافتوں پہ چلے میرے یہ قدم تھکن سے چور ہیں ❤‍🩹 یا اللہ یہ کوئ سہارا ڈھونڈ رہیں ہیں
اللّٰہ آپ اس دکھی ، سیاہ دل کی روداد سن لیں نا
اللّٰہ آپ میری امان بن جائیں نا 🤍
اللّٰہ مجھے فقط جنت کا راستہ دکھا دیجیے اللہ مجھے اپنا بنا لیجیے
اللّٰہ میں تھک گئ ہوں رحم کر دیجیے نا
اللّٰہ آپ تو کچھ بھی نہیں بھولتے نا
اللّٰہ جن لوگوں نے دل کے گوشوں میں سسک بھری ہے آپ زندگی میں انہیں احساس کی روشنی سے منور کیجیے گا

اللّٰہ جی
بے شک آپ کا وعدہ ہے
اور تیرا پروردگار بھولنے والا نہیں 🤍😇
ازقلم:
بنتِ احمد ✨💙

اس نے اس سے پوچھا: کیا میں تمہارا ہاتھ تھام سکتا ہوں؟اس نے جواب دیا: نہیں!تو اس نے اس سے کہا: کیوں؟تو اس نے کہا: اس لیے ...
27/02/2026

اس نے اس سے پوچھا: کیا میں تمہارا ہاتھ تھام سکتا ہوں؟
اس نے جواب دیا: نہیں!
تو اس نے اس سے کہا: کیوں؟
تو اس نے کہا: اس لیے کہ جب تم اسے چھوڑو گے تو مجھے تکلیف دو گے!

________________________

سَأَلَهَا: هَلْ يُمْكِنُنِي أَنْ أَمْسِكَ يَدَكِ؟
أَجَابَتْ: لَا !
فَقَالَ لَهَا : لِمَاذَا؟
فَقَالَتْ: لِأَنَّكَ سَتُؤْلِمُنِي حِينَ تَتْرُكُهَا!

#الــــــــهـــــــــامـــــــــ

23/02/2026

خدا تمہیں ایسے ہم سفر سے نوازے جو تمہیں چھوٹی چھوٹی باتوں پر ذلیل کرنا اپنا فرض نہ سمجھے،
جو تمہیں غمگین دیکھے تو اپنا ہر کام ہر بات چھوڑ کر تمہاری دلجوئی کے لیے تمہارا ہاتھ تھام کر گھنٹوں بیٹھا رہے ،
جس وقت تم آنسو بہا رہی ہو
تو وہ تمہاری طرف پشت کیے سوتا نہ رہے
بلکہ تمہارے بنا بتائے جان لے کہ آج تمہاری سانس کی رفتار پہلے جیسی نہیں ہے ،
آج تم کچھ بول نہیں رہی،
تمہاری جانب سے اسے گھٹی گھٹی آوازیں سنائی دیں ،
نہ کبھی وہ تمہاری طرف سے اندھا ہو نہ بہرا۔
وہ تمہیں اپنے باغ کا پھول سمجھے اور تمہارے مرجھا جانے سے ڈرے!

خدا تم سب لڑکیوں کے دل رکھ لے۔
آمین

خدا تم سب کے چہروں کی روشنی ماند نہ پڑنے دے،
وہ تمہیں ایسے انسان سے نوازے جو تمہاری امیدوں پر پورا اترے ،تمہیں کبھی ایسا محسوس نہ ہو کہ تم بھرے ہجوم میں اکیلی رہ گئی ہو،
بنا کسی آسرے کے۔
جو تمہارے لیے دھوپ میں چھاؤں بنے،
اور سردی میں محفوظ پناہ گاہ۔
جس کے ساتھ تم عمر بھر ہنسو
اور بچی بنی رہو ۔

خدا تمہیں ایسے شریکِ حیات کا ساتھ نصیب کرے جسے دیکھ کر واقعی لگے
کہ اس کے بغیر تو زندگی میں کوئی رنگ نہیں ہوگا۔
۔یہ نہیں ہے تو آپ ایک سانس لیتا ہوا کھوکھلا جسم ہیں
جو تم سے کہے کہ
"میں خوش اس لیے رہتا ہوں تاکہ تم خوش رہو"
جس کے بارے میں دوسرے کہیں کہ
"وہ کسی کی بات برداشت نہیں کرتا سوائے تمہارے"
اللہ تمہیں اس کا ساتھی بنائے جو تمہاری ذمہ داری دل سے قبول کرے
نہ تمہاری بیماری میں گھبرائے
اور نہ اداسی میں ساتھ چھوڑے
تم جب کہو تمہیں چاند دکھا لائے،
تم جب کہو
تمہارے لیے بادل بن جائے ۔
آمین آمین آمین
⁦♡

سمیرا رسول ۔

20/02/2026

دنیا کی لذتیں بہت پر کشش ہیں... ہر چیز اپنی طرف کھینچتی ہے... راستے میں گزرتے ہوئے سائن بورڈز پہ ہی نظر ڈال لیں ... محسوس ہوتا ہے کہ یہ خرید لو یہ پہن لو یہ سٹائل کیری کر لو تو گویا دنیا مکمل... عیش یا پھر یہی اصل دکھائی دیتا ہے!
کہ یہ سب دماغ کو addict کرنے کی گیم ہے وگرنہ ہم خوشی کا stimulant کچھ اور بھی بنا سکتے ہیں!
درحقیقت باقی رہنے والی زندگی کی تگ و دو نفس پہ بڑی بھاری ہے مگر اس راہ پہ خود کو چلانے کے لیے ایک دفعہ تو triggering forceذرا زبردست سی لگانی پڑے گی لیکن یہ انسان کے نفس کو غنی کر دے گی... بے نیاز..
اصل حقیقتیں دنیاوی چمک دمک کے مختصر وقتی لبادے جب نظروں سے ہٹتے ہیں تو زندگی بڑی شفاف دکھتی ہے!
ہاں یہ ممکن جبھی ہے جب ہم والعصر کے اصول پہ چلیں...
حق اور صبر اور صحبت صالح...... یہ رب نے دنیا کی عارضی قیام گاہ کی لذتوں میں دھنسنے سے بچنے کا نسخہ تھمایا ہے کہ امتحان کو جزا نہ سمجھ لینا وگرنہ دلدل بہت گہری ہے!

12/02/2026

اللّٰہ ساتھ ہوں نا تو سب ہوجاتا ہے
میں اپنی زندگی کے اس بدترین دور سے گزری ہوں جب لگتا تھا بس ادھر سب ختم ہوگیا ہے ، رات تو کسی طرح روتے گزر ہی جاتی تھی
مجھے دن سے روشنی سے خوف آتا تھا ، لوگوں سے ملتے بات کرتے رونے لگتی تھی ، پاگلوں کی طرح ہر دوسرے بندے سے کہتی تھی میرے لیے دعا کرو ،
خیر گھوم پھر کر میں اپنے اصل کی طرف لوٹی ، اللّٰہ کی طرف آئی ، میرے پاس واحد حل بھی یہی بچا تھا،
اپنے آپ کو اللّٰہ کے حوالے کیا، اور کہہ دیا کہ اب آپ سنبھال لیں،
مسلسل تین چار مہینے سردیوں کی سرد راتیں میری جائے نماز پر گزری تھیں، بس ایک ہی دعا کرتی تھی کہ بس سنبھال لیں مجھے، اور پھر میرے پیارے اللّٰہ جی نے سنبھال لیا مجھے،
رات کے ان معتبر لمحات میں میری اللّٰہ سے دوستی ہوگئی ، مجھے اب کچھ بھی برا لگے ہرٹ کرے میں اللّٰہ کو سب بتا دیتی ہوں ، مجھے اس آزمائش کے بدلے اللّٰہ مل گئے ، الحمدللہ
دکھ دینے والوں کو میں بھولی نہیں ہوں ، انکی باتیں سب کچھ ازبر ہے ، لیکن اب صبر آگیا ہے ،اور میں انہیں بھی اللّٰہ کے حوالے کر چکی ہوں ،
اسلئے کبھی بھی یہ مت کہا کریں کہ میری زندگی ایسے ہی رہنی ہے ،
میں اکثر سوچتی ہوں کہ اگر میں اپنی زندگی کے اس بدترین phase سے نکل سکتی ہوں ، پھر اس دنیا میں سب کچھ ہوسکتا ہے،
اللّٰہ تعالیٰ نے بس "کن" کہنا ہے اور سب ہوجانا ہے ،
ہماری بہت سی دعائیں ہمارے اپنے ہی حق میں اچھی نہیں ہوتی اسلئے بھی قبول نہیں ہوتیں ،
اللّٰہ پر یقین رکھیں کہ آپکی بھی سنی جائے گی ،
میں اب کبھی یہ سوچتی ہی نہیں ہوں کہ ایسا نہیں ہوسکتا ، ارے نہیں بھئی اللّٰہ پاک ہیں نا ساتھ تو پھر سب کچھ ہوسکتا ہے، اللّٰہ پاک سے انکی شان کے مطابق مانگا کریں ،
میں تو کہتی ہوں دن کا کوئی حصہ، بلکہ رات کا ایک حصہ مختص کرلیں ، اس وقت خاموشی ہوتی ہے ، ایک الگ کمرے میں بیٹھے اللّٰہ کے سامنے سب کچھ رکھ دیا کریں ، بتا دیا کریں ، یقین جانیں آپ کو اپنی زندگی میں تبدیلی خود محسوس ہوگی،
اس دنیا کے پاس آپ کے لیے کچھ نہیں ہے، یہاں لوگ آتے ہیں چلے جاتے ہیں ، کسی کو بھی یہ حق مت دیں کہ وہ آپکی ذہنی بربادی کا باعث بنے ، بس اللّٰہ سے تعلق مظبوط کرلیں ، دنیا والوں کو اللّٰہ خود سنبھال لیں گے

💐🩵~ بنتِ احمد ~🩵💐

07/02/2026

"مردانگی یہ ہے کہ تم کسی لڑکی سے ایسی محبت کرو کہ جس میں تمہاری کوئی اور چاہت نہ ہو، سوائے اس کے کہ تم اسے کسی حرام رشتے کے بغیر اپنے مستقبل کا حصہ بنا لو۔"

"مِنَ الرُّجُولَةِ أَنْ تُحِبَّ فَتَاةً لَا تُرِيدُ مِنْهَا شَيْئًا سِوَى أَنْ تَجْعَلَهَا مِنْ مُسْتَقْبَلِكَ دُونَ عَلَاقَةٍ مُحَرَّمَةٍ!!"
#سنلتقیی

Address

Sialkot

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fashion with hafsa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share