14/06/2023
*فیصلہ کرنے کی قوت Decision power *
آپ نے اکثر دیکھا ہو گا کہ بعض لوگوں میں فیصلہ کرنے کی قوت بہت کمزور ہوتی ہے۔ جسکی وجہ سے اکثر کاموں میں انکو نُقصان ہوتا ہے۔ مگر پھر بھی یہ لوگ صحیح وقت میں مناسب فیصلہ کرنے سے قاصر رہتے ہیں۔ 3 سال پہلے ایک دوست بحریہ ٹاون راولپنڈی میں گھر بنوانے کے متمنی تھے۔ اُنہوں نے مجھ سے ریٹ پُوچھا تو میں نے انکو 1950 روپے فی مربع فُٹ گرے سٹرکچر کا میٹریل سُمیت ریٹ دیا۔ مگر وہ دوست یہی سوچتے رہے کہ ہو سکتا ہے میٹریل مزید سستا ہو جائے حالات بہتر ہو جائیں۔ مگر نہ ہی میٹریل سستا ہوا نہ ہی حالات بہتر ہوئے. اور انکے گھر کی کنسٹرکشن کا کام دن بدن لیٹ ہوتا گیا۔ اور ابھی بھی سٹارٹ نہیں ہوا اور ابھی تک وہ دوست گھر بنوانے سے محروم ہیں۔ اور inflation ہے کہ رُکنے کا نام ہی نہیں لے رہی۔ سٹیل کا ریٹ 112000 روپے فی ٹن سے بڑھ کر 255000 روپے فی ٹن ہو گیا ہے۔ اسی طرح سیمنٹ 580 روپے سے بڑھ کر 1100 روپے فی بیگ ہو گیا۔ اور اگلے دو سے تین سالوں میں بھی حالات بدلتے دکھائ نہیں دے رہے۔
اگر وہ دوست وقت پر مناسب فیصلہ فرماتے تو گھر کی کاسٹ 50% کم ہو جاتی۔ مگر اب انکے لئیے پریشانی ہے کہ نہ تو انکا پاس اتنا fund ہے کہ گھر کی کنسٹرکشن کو گرے سٹرکچر تک بھی complete کر سکیں۔ نہ آگے دو سے تین سال انکو اُمید نظر آ رہی ہے۔
اپنی عادت بنا لیں کہ جو بھی کام کرنا ہو اللہ پہ توکل کرتے ہوئے بروقت فیصلہ فرمائیں۔اور اس کام کو شروع کرنے میں تاخیر نہ فرمائیں۔ تاکہ بعد میں پریشانی اور پچھتاوے سے بچا جا سکے۔
کنسٹرکشن کے متعلق مزید معلومات کے لئیے ہمارے آفس تشریف لائیں۔ یا پھر نیچے درج نمبروں پہ رابطہ فرمائیں۔ شکریہ
(Copy paste)
Syed Kamran Haider Wasti
Attique Associates & Architect
0302-5074727
0345-6710694
155 M Block Main Boulevard JoharTown Lahore