Information Ghar

Information Ghar Information , Knowledge ,Most Amazing Videos, Motivation And Much More , All Together At One Place.

16/03/2021

سعودی عرب میں ملازمتوں کا نیا نظام نافذ، کفالہ نظام کا خاتمہ
ویب ڈیسکاپ ڈیٹ 15 مارچ 2021
اسلامی دنیا کے اہم ترین اور لاکھوں غیر ملکیوں کو ملازمتیں فراہم کرنے والے ملک سعودی عرب نے دہائیوں سے اپنے ہاں رائج ملازمتوں کے نظام ’کفالہ سسٹم‘ کو ختم کرتے ہوئے نیا نظام نافذ کردیا۔

’کفالہ نظام‘ اسلامی روایات اور قوانین کے تحت سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں بھی نافذ ہے اور یہ نظام دہائیوں سے وہاں نافذ تھا تاہم سعودی وژن 2030 کے تحت اب اسے تبدیل کردیا گیا۔

نئے نظام کو نافذ کرنے کی منظوری گزشتہ برس کے آخر میں دی گئی تھی تاہم اسے 14 مارچ 2021 کو رائج کردیا گیا۔

سعودی عرب کے اخبار ’سعودی گزٹ‘ کی رپورٹ کے مطابق نئے نظام کو ’لیبر ریفارم انیشیٹو‘ (ایل آر آئی) کا نام دیا گیا ہے اور اس نظام کو نہ صرف غیر ملکی ملازمین بلکہ کئی ممالک کی حکومتیں بھی سرا رہی ہیں۔

تحریر جاری ہے‎

'لیبر ریفارم انیشیٹو‘ کا نیا نظام 14 مارچ 2021 سے نافذ العمل ہوگیا اور اب سعودی عرب میں ہر طرح کی ملازمتیں کرنے والے تقریبا ایک کروڑ غیر ملکی ملازمین مرضی سے دوسری جگہ ملازمت حاصل کر سکیں گے۔

نئے نظام میں اب غیر ملکی ملازم کے لیے یہ لازمی نہیں ہوگا کہ اسے پوری عمر ایک ہی کفیل (ملازمت دینے والے) کے پاس ملازمت کرنی پڑے۔

کوئی بھی نوکری کرنے کے دوران غیر ملکی سعودی عرب کی سرکاری نوکری کے لیے بھی درخواست دے سکیں گے—فائل فوٹو: ٹوئٹر
نئے نظام کے مطابق اب ملازم جب اور جہاں چاہے گا ملازمت کر سکے گا تاہم نئے نظام کے باوجود ہر غیر ملکی شخص کو سعودی عرب میں پہلے سال تک اس آجر (ملازمت دینے والے) شخص یا ادارے کے پاس کام کرنا پڑے گا، جس کے ساتھ معاہدے کے تحت وہ سعودیہ میں داخل ہوا۔

تحریر جاری ہے‎

نئے نظام میں تمام غیر ملکی ملازمین کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ سعودی عرب میں اداروں یا افراد کے ساتھ ملازمت سے قبل مختصر مدتی معاہدہ کریں تاہم ساتھ ہی ملازمین کو یہ چھوٹ بھی ہوگی کہ وہ جب چاہیں وہاں سے ملازمت چھوڑ کر دوسری جگہ جائیں۔

تاہم اس صورت میں ملازم کو کم از کم 10 دن قبل اپنے ادارے یا شخص کو نئی ملازمت سے متعلق آگاہ کرنا ہوگا اور وہاں سے معاہدہ ختم کیے جانے کے دستاویزات حاصل کرنے ہوں گے۔

مذکورہ قانون کے تحت یہ بھی لازمی بنایا گیا ہے کہ اگر ملازم کی درخواست پر ادارہ یا فرد ملازمت کے معاہدے ختم ہونے کی سند جاری نہیں کرتا تو حکومت کے منظورہ کردہ ادارے کے پاس یہ اختیار ہوگا کہ ملازم کو نئی ملازمت کے لیے کلیئر قرار دے۔

گھریلو ملازمتیں تاحال پرانے نظام کے تحت کی جائیں گی—فائل فوٹو: اے ایف پی

ملازمت کے نئے قانون سے تمام غیر ملکی ملازمین اپنے دفتر یا فرد کی اجازت کے بغیر بھی سعودی عرب سے باہر جا سکتے ہیں۔

تاہم ملازمتوں کے نئے نظام کا اطلاق نصف درجن سے کم ملازمتوں پر نہیں ہوگا اور کم از کم 5 ملازمتیں پرانے ’کفالہ نظام‘ کے تحت ہی کی جا سکیں گی۔

سعودی گزٹ کی ایک اور رپورٹ کے مطابق گھریلو ملازم، ڈرائیور، سیکیورٹی گارڈ، چرواہے اور مالی جیسے کام اب بھی پرانے نظام کے تحت ہی کیے جائیں گے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ مستقبل میں ان پانچوں ملازمتوں کو بھی کچھ ترامیم کے ساتھ ملازمتوں کے نئے نظام میں شامل کیا جائے گا تاہم کب تک ان ملازمتوں کو نئے نظام میں شامل کیا جاتا ہے، یہ کہنا قبل از وقت ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب جیسے امیر ملک میں پاکستان، بھارت، بنگلادیش، سری لنکا، تھائی لینڈ، مصر، یمن، سوڈان اور نیپال جیسے ممالک کے لاکھوں لوگ گھریلو ملازمتیں کرتے ہیں۔

ارطغرل غازی کون ہے؟ ترکی کے عثمانی آباؤ اجداد ، ارطغرل غازی کی پینٹنگ! یہ وہ ہیرو ہیں جو "743" بار اپنے دشمنوں کے گھات س...
03/01/2021

ارطغرل غازی کون ہے؟

ترکی کے عثمانی آباؤ اجداد ، ارطغرل غازی کی پینٹنگ!
یہ وہ ہیرو ہیں جو "743" بار اپنے دشمنوں کے گھات سے بچ نکلے اور "311" مرتبہ اس کے جسم میں نیزہ اور تیر لگے اور زندہ رہا
"" 78 " بار قید اور جیل سے فرار ہوا اور جیل کے محافظوں کو زیادہ تر موت کے گھاٹ اتار دیا
اس پر 7 بار سوگ ہوا لیکن وہ زندہ لوٹ آیا۔
مختصر یہ کہ ، نصف دنیا کے شہنشاہ عثمان کے فاتح
صلیبیوں اور منگولوں اور حکومت کے جاسوسوں کے خلاف جنگ میں اسے کامیابی ملی۔
اور خلافت عثمانیہ کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا۔
کیونکہ وہ حکومت کو مسلمانوں کی فتح ، وقار ، اور طاقت کی بنیادی خصوصیت سمجھتے تھے۔

وہ ہر بار شہید بننا چاہتا تھا ، لیکن اس کی تقدیر نے اسے غازی بنا دیا۔اس کا نام تاریخ اسلام کے بہترین غازیوں کی میں شامل ہے
ترکی کے بین الاقوامی میوزیم میں تصویر 👇
دائیں طرف اصلی تصویر ہے

03/01/2021
25/09/2020

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
انتہائی افسوس ناک خبر

سندھ پولیس اپنے ایک اور بہادر افسر سے محروم ہو گئی سابقہ SHO لانڈھی سب انسپکٹر رحیم خان تھانہ گلستان جوہر کی حدود میں کچھ دیر قبل دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید ہو گئے اللہ‎ پاک شہید کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطاء فرمائے آمِین
Ghat

20/06/2020
03/06/2020

اگر پولیس کو آئ ایس آئ کے انڈر کر دیا جائے تو کتنے عرصے میں وہی پولیس بنے گی جو ہر پاکستانی چاہتا ہے؟ رائے پلیز

Address

Sialkot Cantt
Sialkot

Telephone

+923130850016

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Information Ghar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share