Shah Designer Shawl

Shah Designer Shawl All kind of ladies and gents shawls and fashion fabrics.

17/07/2024
17/07/2024

باپ بیٹی کا گھر ایک ہی محلے میں تھا تو آپ آتے جاتے دریافتِ حال احوال کی غرض سے چکر لگا لیتے، پھر جب اللہ نے بیٹی کو اولاد کی رونق دے دی تو آپ کے چکر اور بھی بڑھ گئے۔

اکثر نواسوں کو دیکھنے، اُن سے ملنے، اُن سے کھیلنے، ان کو شانوں پر سواری کروانے، اُن کی عزتیں بڑھانے تشریف لے جایا کرتے۔

ایک مرتبہ گلی سے گزرتے ہوئے بچوں کے رونے کی آواز سنی تو بے چینی سے دستک دیتے ہوئے گھر میں داخل ہو گئے اور بیٹی سے فرمانے لگے

“فاطمہ انہیں رونے نہ دیا کر، کیا تو نہیں جانتی کہ جب یہ روتے ہیں تو مجھ محمد کا دل دکھتا ہے”

آپ ممبر پر تشریف فرما تھے دیکھا کہ دوڑ کر نانا کی جانب آتے ہوئے حضرت حسین صحن میں گر گئے ہیں آپ بڑھ کر منبر سے اترے اور پیشانی و رخسار پر بوسے دیتے ہوئے انہیں بازوؤں میں اٹھا لیا۔

؀
نہیں نہیں وہ فقط گردن حسین نہ تھی
نبی کے بوسے بھی کاٹے ہیں تیرے خنجر نے


جنابِ عمر بتاتے ہیں انہوں نے دیکھا کہ حسین اپنے نانا کے کندھوں پر بیٹھے اپنی ننھی مٹھیوں سے آپ کی زلفوں کو پریشاں کر رہے تھے۔

ایک رات آپ گھر سے اس طرح باہر تشریف لائے کہ آپ نے بڑی سی چادر اوڑھ رکھی تھی اور اُس کے اندر دائیں بائیں حسن و حسین کو چھپایا ہوا تھا۔

ایک مرتبہ خوشی اور محبت سے فرما رہے تھے

“یہ میرے بیٹے ہیں، یہ میری بیٹی کے بیٹے ہیں میں ان سے پیار کرتا ہوں، اے اللہ جو اِن سے پیار کرے تو بھی اُس سے پیار کر”

ایام طفلی میں ایک دفعہ دوران نماز حضرت حسین آپ کی پشت پہ چڑھ گئے اور آپ نے اس احتمال سے کہ کہیں سجدے سے اٹھتے ہوئے حسین گر نہ جائیں سجدے کو اتنا طول دے دیا کہ عبد اللہ بن شداد کہتے ہیں ہمیں ڈر لگنے لگا کہ کہیں آپ کی روح تو پرواز نہیں کر گئ۔

جس جگر گوشے کو کبھی آپ نے کندھوں پر سواری کروائ تھی، گود میں کھلایا تھا، جس کے ننھے لبوں کو کبھی آپ نے بوسے دیے تھے، اور گھٹی میں اپنا لعاب چٹایا تھا آج وہ تشنہ دہن گھر سے دور ، کھلے صحرا میں اپنے کنبے سمیت فرات کنارے تیروں اور تلواروں کے سائے میں وقت کے جابر و ظالم کے سامنے نانے کا پڑھایا ہوا سبق دہرا رہے ہیں۔

ایک نکتہ میں جب بھی سوچتا ہوں تو رشک آتا ہے جناب حسین کے ظرف پر کہ

تہی دست ہیں کوئ جنگی ساز و سامان نہیں ہے، کھلے میدان ہیں، بہنیں بیٹیاں اور شیر خوار بچے ساتھ ہیں۔ اسی ہزار خط لکھ کر بلانے والے کوفی ابن زیاد کی ایک دھمکی سے پیٹھ دکھا گئے ہیں
؀

کوفے کے بعد سینے میں ایسی ہوا چلی
ہم نے کسی کے خط پہ بھروسہ نہیں کیا

آپ جنگ نہیں چاہتے ہیں لیکن مسلط کر دی گئ ہے۔ اس سارے میں بھی کوئ بے صبری، بے ہمتی یا خوف نہیں ہے

؀
مطمئن ایسے ہیں جیسے ہوا کچھ بھی نہیں

جو چند لوگ ساتھ ہیں بجائے انہیں جوش دلانے کے، انہیں ساتھ رکھنے کے، انہیں ثابت قدمی کی تلقین کرنے کے، ان سے وعدے لینے کے، فرما رہے ہیں

“عباس شمعیں گُل کر دو، ہو سکتا ہے کوئ پلٹنا چاہتا ہو پر روشنی میں مجھ سے شرما رہا ہو۔”

کتنا حَسین حُسین ہے۔❣️

آپ نے قوموں کو سبق دیا ہے کہ جنگ میں محض تعداد لاؤ گے تو دُوگنے تگنے ہوتے ہوئے بھی، میدان مارتے ہوئے بھی ہار جاؤ گے۔

نظریہ لاؤ گے تو تعداد میں کم ہوتے ہوئے بھی، سر کٹاتے ہوئے بھی جیت جاؤ گے۔

اور اِسی کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ آج ایک دنیا پکارتی ہے:

یزید “تھا” ۔۔۔ حسین “ہے”

اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّد 🥀

16/07/2024

بدل کے دیکھ چکی ہے رعایا، صاحبٍ تخت
جو سر قلم نہیں کرتا، زبان کھینچتا ہے۔۔۔

Pure wool pashmina shawls
13/11/2021

Pure wool pashmina shawls

Address

Karnal Sher Khan Kalli Swabi
Swabi
NIL

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shah Designer Shawl posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Shah Designer Shawl:

Share

Category