16/07/2025
ایک نوعمر طالبعلم علی اذان، جو کہ گورنمنٹ گریجوایٹ کالج آف کامرس چیمہ ٹاؤن بہاولپور میں کلاس ڈی کام فرسٹ پارٹ اکاؤنٹنگ(رول نمبر 118) کا طالبعلم ہے، مورخہ 10 جولائی 2025 سے لاپتہ ہے۔
اہلِ خانہ کے مطابق علی اذان شام کوگھر سے معمولی بحث و تکرارکر کےگھر سے نکلا مگر تاحال گھر نہیں پہنچا۔ متعدد جگہ تلاش کے باوجود تاحال اُس کے بارے میں کوئی سراغ نہیں ملا۔ اہل علاقہ اور متعلقہ اداروں سے اپیل کی گئی ہے کہ علی اذان کی تلاش میں بھرپور تعاون کریں۔
اگر کسی کو مذکورہ طالبعلم کے بارے میں کوئی اطلاع ہو تو فوری طور پر درج ذیل نمبروں پر رابطہ کریں: 03037214139
03006838633(ملک شہزاد) عوام الناس سے گزارش ہے کہ انسانی ہمدردی کے تحت اس اطلاع کو زیادہ سے زیادہ پھیلائیں تاکہ طالبعلم کو جلد گھر واپس آسکے۔