Bin Saeed All Collection

  • Home
  • Bin Saeed All Collection
Call Directions

Bin Saeed All Collection Assalamu alaikum wr WB. All kind of summer and winter designs Available..
Grab ur orders..

ایک اور زینب کا دل دہلا دینے والا سانحہ… 💔آج دوپہر 11  بجے سرگودھا کے کارخانہ بازار میں 9 سالہ منتہیٰ نعیم ، ایک کریانہ ...
22/06/2026

ایک اور زینب کا دل دہلا دینے والا سانحہ… 💔

آج دوپہر 11 بجے سرگودھا کے کارخانہ بازار میں 9 سالہ منتہیٰ نعیم ، ایک کریانہ سٹور سے کچھ سامان لینے گئی مگر واپس نہیں آئی ۔ تلاش کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج میں بچی کو دکان کے اندر داخل ہوتے تو دیکھا گیا ۔ مگر بچی وہاں سے باہر نہ آئی ۔ پولیس نے دکان کی تلاشی لی، دکان کے اوپر گودام سے منتہی کی لاش برآمد ہوئی۔ قتل کرنے والا دکان کا ملازم تھا ، مبینہ طور پر ملازم نے بچی سے زیادتی کی اور پکڑے جانے کے خوف سے بچی کا گلا گھونٹا اور گھی والے کنستر کے پّترے سے شہ رگ کاٹی اور اوپر گودام میں پھینک دیا تاکہ رات کو کسی وقت ٹھکانے لگا دیا جائے ۔ دکان کے مالک کے مطابق ملازم ارسلان دس سال سے یہاں کام کررہا تھا ۔ سی سی ڈی نے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ ملزم کےدو ساتھی بھی پکڑے گئے جو اس وحشیانہ عمل میں اس کے ساتھ تھے ۔
اس المناک سانحے پر پورا شہر غم و غصے میں ہے۔ ایسے مجرموں کو صرف سزا نہیں ، اس کی لاش چوک میں لٹکانی چاہیے ۔
۔ ملزم کےدو ساتھی بھی پکڑے گئے جو اس وحشیانہ عمل میں اس کے ساتھ تھے ۔
اس المناک سانحے پر پورا شہر غم و غصے میں ہے۔ ایسے مجرموں کو صرف سزا نہیں ، اس کی لاش چوک میں لٹکانی چاہیے ۔
یہ سانحہ صرف ایک خاندان کا نہیں، پورے معاشرے کے ضمیر کے لیے ایک سوال ہے۔ بچوں کی حفاظت، فوری انصاف، مؤثر تفتیش اور ایسے جرائم کی روک تھام کے لیے سنجیدہ اقدامقت کی ضرورت ہے۔

بچوں کے تحفظ پر سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔


🌿✨ HGI HERBAL HAIR OIL ✨🌿کیا آپ بالوں کے گرنے، خشکی اور کمزور جڑوں سے پریشان ہیں؟HGI Herbal Hair Oil قدرتی اجزاء سے تیار...
18/06/2026

🌿✨ HGI HERBAL HAIR OIL ✨🌿

کیا آپ بالوں کے گرنے، خشکی اور کمزور جڑوں سے پریشان ہیں؟

HGI Herbal Hair Oil قدرتی اجزاء سے تیار کیا گیا ہے جو:

✅ بالوں کا گرنا کم کرنے میں مدد دے
✅ جڑوں کو مضبوط بنائے
✅ خشکی اور خارش میں مدد دے
✅ بالوں کو نرم، گھنا اور چمکدار بنائے

🌱 قدرتی اجزاء
🌱 کیمیکل فری
🌱 روزانہ استعمال کے لیے موزوں

📞 آرڈر اور معلومات کے لیے:
0326-7475050

📦 ہوم ڈلیوری دستیاب

اپنے بالوں کو قدرتی نگہداشت دیں اور فرق خود محسوس کریں۔

12/05/2026

*"Last Seen: 8:42 PM"*

ایان اور زویا کی منگنی کو 6 مہینے ہوئے تھے۔ دونوں کی پوری love story انسٹاگرام پر تھی۔ پہلی ڈیٹ، پہلی لڑائی، منگنی کی ring والی reel — سب پر لاکھوں views۔

شادی میں 3 ہفتے باقی تھے۔ زویا نے سٹوری لگائی: _"Final dress trial today 💍 Can't wait for you to see it "_

ایان نے reply کیا: _"Driving. See you at 9. Save me cake 😋"_
*Seen 8:42 PM*

وہ 9 بجے نہیں آیا۔ 10 بجے بھی نہیں۔

11:17 پر ایان کے نمبر سے زویا کو کال آئی۔ پولیس تھی۔ ہائی وے پر ایکسیڈنٹ۔ ٹرک نے سگنل توڑا تھا۔ ایان کی گاڑی میں کیک بھی ملا، اور ایک چھوٹی سی velvet کی ڈبیا۔

زویا نے 3 دن بعد اکاؤنٹ کھولا۔ صرف ایک پوسٹ۔

تصویر: وہی velvet کی ڈبیا، کھلی ہوئی۔ اندر انگوٹھی کے بجائے ایک فولڈ کیا ہوا کاغذ۔

کاغذ پر ایان کی لکھائی: _"پتا ہے تم سب سے حسین کب لگتی ہو؟ جب تم مجھے ڈانٹ کر پھر خود ہی ہنس پڑتی ہو۔ میں ساری زندگی یہ دیکھنا چاہتا ہوں۔ Will you marry me... again? On every anniversary?"_

کیپشن: _"He was coming to propose properly. Because he said 'one time isn't enough for you'.
Last Seen: 8:42 PM.
Forever Seen: In my heart."_

وہ پوسٹ 2 کروڑ لوگوں نے دیکھی۔
کمنٹس میں صرف ایک بات: _"برو، یہ پڑھ کر دکھی ہو گیا

چاہو تو میں اس کا Part 2
بھی دوں
جہاں زویا 1 سال بعد وہی
dress پہن کر کیا کرتی ہے۔ بتاؤ؟

Aaslaamu Alaikum wr wb... ゚viralシfypシ゚viralシ
25/03/2026

Aaslaamu Alaikum wr wb...

゚viralシfypシ゚viralシ

Aaslaamu Aalaikum wr wb..Dm for mahndi designs..     ゚viralシfypシ゚viralシ
28/02/2026

Aaslaamu Aalaikum wr wb..
Dm for mahndi designs..

゚viralシfypシ゚viralシ

Aaslaamu Alaikum wr wb..Mahndi designs available..I m a mahndi artists..   ゚viralシfypシ゚viralシ
26/02/2026

Aaslaamu Alaikum wr wb..
Mahndi designs available..
I m a mahndi artists..

゚viralシfypシ゚viralシ

24/02/2026

چھوٹے موٹے فراڈ میں تو ہم پہلے ہی ماہر تھے مگر اب یہ زندگیاں برباد کر نے کا نیا طریقہ ایجاد کرلیا پاکستانیوں نے۔۔۔۔۔
صرف 30 منٹ آپ کی مالی زندگی تباہ کر سکتے ہیں۔
یہ کوئی عام فون فراڈ نہیں — یہ اس سے کہیں زیادہ خطرناک ہے۔
انہیں آپ کے پیسے، پاس ورڈ یا اعتماد کی ضرورت نہیں۔
انہیں صرف آپ کی مہربانی چاہیے۔
حال ہی میں ایک نیا “مدد مانگنے والا فراڈ” سامنے آیا ہے جو
مالز، میٹرو اسٹیشنز، بازاروں اور عوامی مقامات پر ہو رہا ہے۔
فراڈی عموماً اچھے لباس میں ملبوس درمیانی عمر یا بزرگ افراد ہوتے ہیں۔
وہ کہتے ہیں:
انہیں فون استعمال کرنا نہیں آتا
انہیں پنشن یا سبسڈی چیک کرنی ہے
غلطی سے کوئی صفحہ کھل گیا ہے
اور آپ سے کہتے ہیں کہ ذرا فون چلانے میں مدد کر دیں۔
خطرناک بات:
جب آپ فون ہاتھ میں لیتے ہیں تو اکثر:
فون پہلے ہی ویڈیو کال پر ہوتا ہے
یا اسکرین ریکارڈنگ اور فیشل ریکگنیشن آن ہوتی ہے
دوسری طرف کوئی آپ کو دیکھ رہا ہوتا ہے۔
آپ سمجھتے ہیں کہ مدد کر رہے ہیں، مگر آپ کا بایومیٹرک ڈیٹا جمع کیا جا رہا ہوتا ہے۔
یہ عام فراڈ نہیں — یہ AI بایومیٹرک شناختی فراڈ ہے۔
انہیں آپ کے پیسے نہیں، آپ خود چاہیے ہوتے ہیں۔
اگر آپ:
فون کو چھوتے ہیں (فنگر پرنٹ)
نمبرز یا ویریفکیشن کوڈ اونچی آواز میں پڑھتے ہیں (آواز)
اسکرین کی طرف دیکھ کر بات کرتے ہیں (چہرے کی حرکت)
تو آپ کی تین اہم بایومیٹرک شناختیں — فنگر پرنٹ، آواز اور چہرہ — چوری ہو سکتی ہیں۔
جدید AI آپ کی تقریباً مکمل ڈیجیٹل نقل بنا سکتا ہے۔
اس کے بعد کیا ہوتا ہے؟
یہ انتہائی خوفناک ہے۔
فراڈی آپ کی ڈیجیٹل نقل استعمال کر کے:
آن لائن قرضے
کنزیومر فنانسنگ
کریڈٹ کیش آؤٹس
کے لیے درخواست دیتے ہیں اور چہرے اور آواز کی تصدیق خودکار طور پر پاس کر لیتے ہیں۔
صرف 30 منٹ میں آپ جتنا قرض لینے کے اہل ہوتے ہیں، وہ سب استعمال ہو جاتا ہے۔
جب بینک کے پیغامات آتے ہیں تو پتا چلتا ہے کہ آپ کے پیسے غائب نہیں ہوئے — بلکہ آپ قرض میں ڈوب چکے ہیں، ممکن ہے لاکھوں یا کروڑوں روپے تک۔
یہ 3 اصول یاد رکھیں:
اجنبیوں کے فون کبھی نہ چلائیں۔
نہ چھوئیں، نہ کلک کریں، نہ دیکھیں، نہ اونچی آواز میں کچھ پڑھیں — چاہے وہ کہیں “بس ایک کلک”۔
نامعلوم ویڈیو کال آئے تو فوراً منقطع کریں۔
کیمرے کی طرف دیکھنے یا بولنے کی کسی درخواست پر عمل نہ کریں۔
یہ پیغام بزرگوں، بچوں اور نرم دل دوستوں کے ساتھ ضرور شیئر کریں۔
اب فراڈی اچھے لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
آخری یاددہانی:
یہ کبھی نہ سوچیں:
“میرے ساتھ ایسا نہیں ہوگا”
“میں اتنا ہوشیار ہوں کہ اس فراڈ میں نہیں آؤں گا”
فراڈی اسی اعتماد اور مہربانی کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔
براہِ کرم یہ پیغام آگے پھیلائیں۔
پوسٹ شیئر کرنے سے ایک ممکنہ متاثرہ شخص کم ہو جائیگا انشااللہ

19/02/2026

Happy First Aftari

عشق نے نوجوان لڑکی کو برباد کردیا ۔۔ معمولی سی بات پر عاشق وکیل نے لڑکی کو پاخانے والی جگہ پر گو۔لی مار دی ۔۔۔ وزیراعلیٰ...
13/02/2026

عشق نے نوجوان لڑکی کو برباد کردیا ۔۔ معمولی سی بات پر عاشق وکیل نے لڑکی کو پاخانے والی جگہ پر گو۔لی مار دی ۔۔۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ریڈ لائن گوجرانوالہ کے ہسپتال میں لاوارث رلتی رہی ۔۔۔۔اس واقعہ کی اصل کہانی چند ماہ قبل شروع ہوئی موبائل سمیں بیچنے والی عائشہ کو زین العابدین نامی ایک وکیل سے محبت ہو گئی ۔ لڑکی آئے روز اپنے عاشق وکیل کے دفتر جانے لگی ، محبت گہری ہوتی گئی ، عائشہ کے بقول اس نے اپنے محبوب کو پیسہ بھی کھلایا اور اسکی ہر جائز ناجائز بات مانی ۔۔ چند ماہ بعد زین العابدین نے اس لڑکی سے شادی کر لی اور اسے کرائے کے گھر میں رکھا ، مگرعائشہ آئے روز اپنے شوہر سے مطالبہ کرتی کہ اسے اپنے گھر لے چلے وہ اسکے والدین اور فیملی کے ساتھ رہنا چاہتی ہے ۔اس نے اگر شادی کی ہے تو اسے پورا حق دیا جائے عزت احترام کے ساتھ فیملی کے ساتھ رہنا اسکا حق ہے لیکن زین العابدین ٹال مٹول کر کے جان چھڑا لیتا ۔۔۔وقوعہ کے روز عائشہ خود زین العابدین کے گھر اسکے والدین اور بہن بھائیوں سے بات کرنے گئی ۔ اسی دوران زین العابدین وہاں آگیا اور کہا کہ تم میری اجازت کے بغیر یہاں کیوں آئی ہو یہ کہہ کر اس نے عائشہ پر فائیر۔نگ کردی ، عائشہ اٹھ کر باہر بھاگی تو ایک گو۔لی اسکی پشت پر نازک جگہ پر لگ گئی وہ زخمی ہو کر خود ایک رکشہ میں سوار ہو کر پہلے تھانے گئی اور اپنے شوہر کے خلاف درخواست دے کر ہسپتال آگئی ، یہاں یہ لاوارثوں کی طرح ہسپتال کے بیڈ پر پڑی رہی ۔اپنے شوہر کو فون کرکے منت سماجت کرتی رہی کہ آکر میرے وارث بنو اور میرا علاج کرواؤ میں تھانے میں درخواست واپس لے لونگی ، نہ تو زین العابدین آیا اور نہ عائشہ کے اپنے اسکے پاس پہنچے ۔ کچھ دن ہسپتال میں گزار کر عائشہ ڈسچارج ہوئی ۔۔۔ محبت کے نام پر ڈسی جانیوالی عائشہ اب نہ جانے کہاں اور کس حال میں ہے کسی کونہیں معلوم ۔۔۔۔۔۔ اس سارے واقعہ میں ظالم کون ہے مظلوم کون ، یہ تو صاف ظاہر ہے لیکن راہ جاتے لوگوں سے عشق اور پھر شادی سے پہلے تعلقات رکھنے والی خواتین کے ساتھ شاید یہی کچھ ہوتا ہے ۔۔۔ باقاعدہ عزت احترام کے ساتھ بیاہ کر جانیوالی خواتین اور کورٹ کچہری میں پسند کی شادی میں کچھ فرق تو ضرور ہوتا ہے ۔۔۔۔

Aaslaamu Alaikum wr wbیہ بات صرف ایک ماں ہی سمجھ سکتی ہے…جب کوئی ماں اپنا ننھا سا بچہ چند گھنٹوں کے لیے بھی کہیں چھوڑ جا...
10/02/2026

Aaslaamu Alaikum wr wb
یہ بات صرف ایک ماں ہی سمجھ سکتی ہے…جب کوئی ماں اپنا ننھا سا بچہ چند گھنٹوں کے لیے بھی کہیں چھوڑ جاتی ہے، تو اس کے دل کی کیفیت الفاظ میں بیان نہیں کی جا سکتی۔ ہر لمحہ دل میں خیال آتا ہے — کہیں بچہ رو تو نہیں رہا؟ کہیں بھوکا تو نہیں؟ کہیں اُسے میری ضرورت تو نہیں؟
اور یہ تو صرف چند گھنٹوں کی بات ہے…

سوچیں، اُس ماں پر کیا گزری ہو گی جس کی تین سالہ بچی خانیوال کے ایک گاؤں میں کنویں میں گر گئی— اور تقریباً تین دن تک نہ مل سکی۔
تین دن… دو لمبی، سرد راتیں… ایک اندھیرا، گہرا کنواں…
نہ کھانا، نہ پانی، نہ ماں کی گود، نہ روشنی کی ایک کرن۔

اللہ اکبر!
تصور کریں، اُس معصوم بچی پر کیا گزری ہو گی — وہ خوف، وہ سردی، وہ تنہائی…
اور دوسری طرف اُس ماں کی حالت؟
وہ ہر لمحہ تڑپتی رہی ہو گی، ہر آواز پر چونک اُٹھتی ہو گی،
ہر پل دعا مانگتی ہو گی کہ “یا اللہ، میری بچی کو بچا لے!”

اور پھر اللہ کی قدرت دیکھئے…
جسے وہ زندہ رکھنا چاہے، اُسے نہ بھوک مار سکتی ہے، نہ سردی، نہ اندھیرا، نہ کنواں۔
اسی طرح جیسے حضرت یوسفؑ نے بھی تین دن اور تین راتیں کنویں میں گزاریں —
لیکن وہ محفوظ رہے، کیونکہ اللہ کا ہاتھ ان کے ساتھ تھا۔

یہ بچی بھی اللہ کی قدرت کی ایک نشانی ہے۔
ایک معجزہ، جو یاد دلاتا ہے کہ زندگی اور موت انسان کے بس کی بات نہیں — سب کچھ اُس کے اختیار میں ہے جو سب سے بڑا محافظ ہے۔

゚viralシfypシ゚viralシ

Address

Block 18

Telephone

+923037475050

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bin Saeed All Collection posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your business to be the top-listed clothing store?

Share