28/01/2025
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک بڑی خصوصیت یہ بھی تھی کہ اپ جلد مان جاتے تھے، آسان معاملہ کرتے تھے، جلدی قائل ہو جاتے تھے.. جب بھی کوئی معقول بات کی جاتی تو اپ اس سے اتفاق کر لیتے تھے..
اور یہ حقیقت ہے کہ ہم لوگ اس بندے سے معاملات کرتے خوش ہوتے ہیں جو بحث کم کرتا ہو جلد بات مان لیتا ہو، روپے روپے کے پیچھے لڑائی نہ کرتا ہو، چھوٹے حساب کتاب نہ کرتا ہو.. لہذا لوگوں کے ساتھ اسان شرائط پر معاملات کریں یہ سنت بھی ہے اور سیرت نبوی بھی...