MY PAGE

MY PAGE mohabbat zindge hai

"Happiness is the fuel for success – Stay happy, stay motivated! 😊🚀"
17/10/2024

"Happiness is the fuel for success – Stay happy, stay motivated! 😊🚀"

23/03/2024

کہتے ہیں اگر کسی کمرے میں آپ کے ساتھ پانچ لوگ ہیں اور اُن میں سب سے تیز طرار اور ذہین و فطین آپ ہی ہیں تو آپ ذہین و فطین نہیں ہیں بلکہ آپ کو کمرہ تبدیل کرنے کے ضرورت ہے۔

اور اگر آپ ایسا نہیں کرتے تو پھر اندھوں میں کانا راجہ بن کر رہ جائیں گے!

جیسے ماں کے پیٹ میں بچے کو بتایا جائے کہ مسقط ائیر پورٹ پر ایسا جہاز کھڑا ہے جس میں دو تین سو لوگ بیٹھ کر ہوا میں سفر کرتے ہیں تو وہ اس پر یقین نہیں کرے گا۔
کیونکہ اس کی دنیا تو ماں کا وہی پیٹ ہے جس میں وہ اپنے ننھے بازو اور ٹانگیں بھی مکمل نہیں کھول پاتا۔

اس لیے اپنے کنوئیں سے باہر آئیں تازہ ہوا میں، نئے لوگوں میں، نئے آئیڈیاز میں اور نئے علوم میں! آنکھوں کے اردگرد ہاتھوں کا شیڈ بنا کر چلنا چھوڑ دیں۔

رسک کبھی صفر نہیں ہوتا اور علم کبھی مکمل نہیں ہوتا۔ ہم جتنا بھی سیکھ لیں، جتنا بھی پڑھ لیں، جتنا بھی بڑھ لیں بہتری کی اور مزید کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے۔

کسی نے کہا تھا کہ
تعجب علم کی ابتداء ہے

یہ بھی ٹھیک ہے لیکں میں کہتا ہوں برداشت علم کی ابتداء ہے۔ کسی کی بات آپ کی بات سے ٹکرا گئ ہے، کوئ متضاد نظریہ سامنے آ گیا ہے اور آپ ہتھے سے اکھڑ گئے ہیں تو آپ قریبا جاہل ہیں۔ (معذرت)

دوسروں کو سننا شروع کریں بھلے مانیں یا نہ مانیں بس ان کا نقطہ نظر سمجھنے کی نیت سے سنیں۔
آخر بات ہو کیا رہی ہے! دوسری طرف کا منظر ہے کیسا؟

دوائ لکھنے کے لیے بھی مریض کی نبض تو دیکھنی ہی پڑتی ہے۔ آج کل فیس بک پر ایک ماحول بن گیا ہے کہ کسی نے ایک شرلی چھوڑی نہیں سب اس کے پیچھے ہیں۔ جیسے اسی طائر لاہوتی کی ٹانگ پکڑ کر جنت پہنچ جائیں گے۔

یہ روش غلط ہے۔

اور اس کا بس ایک ہی علاج ہے اور وہ ہے سیلف ایمپرومنٹ اور

سیلف ایمپرومنٹ آئے گی اپنے اندر برداشت پیدا کرنے سے، مخالف نقطہ نظر کو تحمل سے سننے سے، نئ رائے کو راہ دینے سے اور ایک دوسرے کو (قطع نظر اس کے سیاسی و مذہبی رجحان) احترام دینے سے۔

ورنہ پھر ہم سب قوم نہیں ریوڑ ہیں جسے کوئ بھی کہیں بھی ہانکتا پھرے گا۔

عمار راجپوت



Ammar Raajpoot bhai d gr8

24/02/2024

ضد پر آجاؤں تو پلٹ کر بھی نا دیکھوں
ابھی میرے صبر سے تم واقف ہی کہاں ہو

18/01/2024

“A salary is the *Drug*
They give you to forget your dreams.”

*یہ ایک لاجواب اور اِنتہائی پر اثر تحریر ہے ۔۔۔ میرا یہ یقین ہے کہ اگر ایک دفعہ اس تحریرکو آخر تک پڑھ لیں تو آپکی زندگی ...
15/01/2024

*یہ ایک لاجواب اور اِنتہائی پر اثر تحریر ہے

۔۔۔ میرا یہ یقین ہے کہ اگر ایک دفعہ اس تحریرکو آخر تک پڑھ لیں تو آپکی زندگی میں چھوٹا سااِنقلاب ضرور آئیگا ان شاء اللہ۔*

ایک نوجوان نے درویش سے دعا کرنے کو کہا ...... درویش نے نوجوان کے کاندھے پر ہاتھ رکھا اور بڑے جذب سے دُعا دی:
"اللّہ تجھےآسانیاں بانٹنےکی توفیق عطا فرمائے"
دعا لینے والے نے حیرت سے کہا:
حضرت! الحمد للّہ ہم مال پاک کرنے کے لیے ھر سال وقت پر زکاۃ نکالتے ہیں، بلاؤں کو ٹالنے کے لیے حسبِ ضرورت صدقہ بھی دیتے ہیں.... اس کے علاوہ ملازمین کی ضرورتوں کا بھی خیال رکھتے ہیں، ہمارے کام والی کا ایک بچہ ہے، جس کی تعلیم کا خرچہ ہم نے اٹھا رکھا ہے، اللّہ کی توفیق سے ہم تو کافی آسانیاں بانٹ چکے ہیں ۔۔۔

درویش تھوڑا سا مسکرایا اور بڑے دھیمے اور میٹھے لہجے میں بولا:

"میرے بچے! پیسے، کھانا .یہ سب تو رزق کی مختلف قسمیں ہیں۔۔اور
یاد رکھو "رَازِق اور الرَّزَّاق" صرف اور صرف الله تعالٰی کی ذات ہے۔۔۔تم یا کوئی اور انسان یا کوئی اور مخلوق نہیں ۔۔ تم جو کر رہے ہو، اگر یہ سب کرنا چھوڑ بھی دو تو اللّہ تعالٰی کی ذات یہ سب فقط ایک ساعت میں سب کو عطا کر سکتی ہے ، اگر تم یہ کر رہے ہو تو اپنے اشرف المخلوقات ہونے کی ذمہ داری ادا کر رہے ہو."
درویش نے نرمی سے اس کا ہاتھ اپنے دونوں ہاتھ میں لیا اور پھر بولا:
میرے بچے! آؤ میں تمہیں سمجھاؤں کہ آسانیاں بانٹناکسے کہتے ہیں.

🌹کبھی کسی اداس اور مایوس انسان کے کندھے پے ہاتھ رکھ کر، پیشانی پر کوئی شکن لائے بغیر ایک گھنٹا اس کی لمبی اور بے مقصد بات سننا..... آسانی ہے!
🌹اپنی ضمانت پر کسی بیوہ کی جوان بیٹی کے رشتے کے لیے سنجیدگی سے تگ ودو کرنا .... آسانی ہے!
🌹 صبح دفتر جاتے ہوئے اپنے بچوں کے ساتھ محلے کے کسی یتیم بچے کی اسکول لے جانے کی ذمہ داری لینا۔۔۔یہ آسانی ہے!
🌹 اگر تم کسی گھر کے داماد یا بہنوئی ہو تو خود کو سسرال میں خاص اور افضل نہ سمجھنا... یہ بھی آسانی ہے!
🌹غصے میں بپھرے کسی آدمی کی کڑوی کسیلی اور غلط بات کو نرمی سے برداشت کرنا .... یہ بھی آسانی ہے!
🌹چاۓ کے کھوکھے والے کو اوئے کہہ کر بُلانے کی بجائے بھائی یا بیٹا کہہ کر بُلانا..... یہ بھی آسانی ہے!
🌹 گلی محلے میں ٹھیلے والے سے بحث مباحثے سے بچ کر خریداری کرنا.یہ آسانی ہے!
🌹تمہارا اپنے دفتر، مارکیٹ یا فیکٹری کے چوکیدار اور چھوٹے ملازمین کو سلام میں پہل کرنا، دوستوں کی طرح گرم جوشی سے ملنا، کچھ دیر رک کر ان سے ان کے بچوں کا حال پوچھنا..... یہ بھی آسانی ہے!
ہسپتال میں اپنے مریض کے برابر والے بستر کے انجان مریض کے پاس بیٹھ کر اس کا حال پوچھنا اور اسے تسّلی دینا ..... یہ بھی آسانی ہے!
🌹ٹریفک اشارے پر تمہاری گاڑی کے آگے کھڑے شخص کو ہارن نہ دینا جس کی موٹر سائیکل بند ہو گئی ہو ...... سمجھو تو یہ بھی آسانی ہے!"
درویش نے حیرت میں ڈوبے نوجوان کو شفقت سے سر پر ھاتھ پھیرا اور سلسلہ کلام جارے رکھتے ہوئے دوبارہ متوجہ کرتے ہوئے کہا:
"بیٹا جی! تم آسانی پھیلانے کا کام گھر سے کیوں نہیں شروع کرتے۔۔۔۔.!!!؟؟؟
🌹آج واپس جا کر باھر دروازے کی گھنٹی صرف ایک مرتبہ دے کر دروازہ کُھلنے تک انتظار کرنا.
🌹 آج سے باپ کی ڈانٹ ایسے سننا جیسے موبائل پر گانے سنتے ہو.
آج سے ماں کے پہلی آواز پر جہاں کہیں ہو فوراً ان کے پاس پہنچ جایا کرنا.... اب انھیں تمہیں دوسری آواز دینے کی نوبت نہ آئے.
آیندہ سے بیوی کی غلطی پر سب کے سامنے اس کو ڈانٹ ڈپٹ مت کرنا.
🌹 سالن اچھا نہ لگے تو دسترخوان پر حرف شکایت بلند نہ کرنا .کبھی کپڑے ٹھیک استری نہ ہوں تو خود استری درست کرلینا۔۔۔.

میرے بیٹے! ایک بات یاد رکھنا زندگی تمہاری محتاج نہیں ، تم زندگی کے محتاج ہو ، منزل کی فکر چھوڑو، اپنا اور دوسروں کا راستہ آسان بناؤ ، ان شاء اللّہ تعالٰی منزل خود ہی مل جائے گی۔۔۔۔۔!!!!!!
آئیں! صدقِ دِل سے دُعا کریں کہ اللّہ تعالٰی ہم سب کو آسانیاں بانٹنے کی توفیق عطا فرمائے
💕آمین ثم آمین یا رب العالمین💕_

09/01/2024

Please do follow
Friends box is full

Thanks 🙏

25/12/2023

Standard of living k sth sth standard of GIVING b brhana chahiey
What u say ???

22/05/2022
09/06/2020

Working from home, doing online jobs, working while traveling; these are some of the most searched topics on google and life long dreams for millions of people

Address

Mecca

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MY PAGE posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share